Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

سے اَحکامات نازل فرمائے،ان میں بعض احکام وہ ہیں جن پر مسلمانوں کو  عمل کرنے کا حکم دیا گیا  ہے مثلاً نماز پڑھنے،زکوٰۃ ادا کرنے،رَمضانُ الْمبارک کے روزے رکھنے،اِسْتِطاعت ہونے کی صورت میں حج اَدا کرنے،والدین کےحُقُوق(Rights)اداکرنےاوران کےساتھ حُسنِ اخلاق سے پیش آنے،رشتہ دارو ں سے حُسنِ سُلُوک سے پیش آنے ، عورتوں کو شرعی پردہ کرنے  ،مسلمانوں کو سلام کرنے،ان کے ساتھ نرمی  اختیار کرنے کے علاوہ بہت سے احکامات  ہیں جن پر عمل کا حکم دیا گیا  جبکہ چوری کرنے،بدکاری کرنے، سودکھانے ،شراب پینے،جھوٹ بولنے،ناجائز لین دین  کرنے ، بلا وجہ  کسی پر غُصّہ  کرنے ، کسی کو بُرے اَلْقابات  سے پُکارنے کے علاوہ  مزید بہت سے  بُرے کاموں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے  ۔الغرض اس  پاکیزہ کتاب میں ان  تمام  چیزوں کا  بیان موجود ہے جن پر عمل کرنے کی برکت سے   مسلمانوں کو  نہ صرف  دنیا میں فائدہ  پہنچتا ہے  بلکہ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ آخرت میں بھی اس کا ڈھیروں اَجْروثواب ملےگا  ۔ لہٰذا ہمیں  چاہئے کہ ہم اِن احکامات پرخُوش دِلی کے ساتھ پابندی سے عمل کریں تا کہ دنیا اور آخرت سنور جائے آئیے! اس بارےمیں پارہ8سُوْرَۃُ الْاَنْعَام کی آیت نمبر 155 میں ارشادِ خداوندی  سنئے،چنانچہ ارشادہوتا ہے :

وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور یہ برکت والی کتاب ہم نے اُتاری تو اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری کرو کہ تم پر رحم ہو۔

اُمَّت پر قرآنِ مجید کا حق

بیان کردہ آیتِ مُقدَّسہ کےتحت”تفسیرِصراطُ الْجِنان“ جلد 3صفحہ247پرہے:اس(آیت ) سے معلوم ہو اکہ امت پر قرآنِ مجید کا ایک حق یہ ہے کہ وہ ا س مبارک کتاب کی پیروی کریں اور اس کےاحکام کی خلاف ورزی کرنےسےبچیں۔افسوس!فی زمانہ قرآنِ کریم پر عمل(کرنے)کے اعتبار سے