Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

خصوصیات(Qualities) سنئے:

کتاب”تفسیر صِراطُ الجِنان“کا تعارف

 (1)تفسیرصِراطُ الجنان میں ہرآیت کے 2ترجمے دِئیے  گئے ہیں،ایک اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے کنزالایمان سے، دُوسرا ترجمہ آسان اُردو میں کنزُالعرفان کے نام سے۔ (2) تفسیرصِراطُ الجنان میں قابلِ اعتمادعلمائے کرام کی قدیم و جدیدقرآنی تفاسیر اور دِیگر اسلامی عُلوم پر لکھی گئی کتابیں، بالخصوص اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی لکھی ہوئی کثیرکتابوں سے کلام اَخذ کرکےآسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔(3) تفسیر صِراطُ الجنان نہ زِیادہ طویل ہے نہ ہی بہت مختصر ،بلکہ متوسط اورجامع ہے۔(5) تفسیر صِراطُ الجنان میں حتَّی الاِمکان آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تاکہ عام لوگ بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔(6)تفسیر صِراطُ الجنان میں اعمال کی اِصلا ح کے لیےمُعاشرتی بُرائیوں کا تذکرہ اور معاشرتی برائیوں کے عذابات بیان کیے گئے ہیں۔(7) تفسیر صِراطُ الجنان میں باطنی امراض کے متعلق بھی تفصیل سے کلام کیا گیا ہے۔(9)تفسیر صِراطُ الجنان میں والدین،رِشتے داروں، یتیموں،پڑوسیوں وغیرہ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور صِلہ رحمی کرنے کے متعلق بھی اِصلاحی مواد موجود ہے۔ (10)تفسیر صِراطُ الجِنَان میں عقائدِ اہلسنّت اور معمولاتِ اہلسنّت کی دلائل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔آپ بھی نیت کیجئے کہ  روزانہ کم از کم تین آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ  ”صراط الجنان“ کا مطالعہ کریں  گی  اور قرآنِ پاک کی تعلیمات پر نہ صرف خود  عمل کریں گی بلکہ دوسری اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائیں  گی ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

یہی ہے آرزو تعلیم قرآن عام ہوجائے       ہر اک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہوجائے