Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

  مترجم، پانچویں مجلس،ص۶۲ ملخصاً)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کردہ بُزُرْگانِ دین  کےواقعات سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کے نیک بندے کس قدر شوق و محبت سے تلاوت فرمایا کرتے تھے،دن رات ربِّ کریم کا کلام پڑھتے رہتے تھے،اللہ پاک کے کلام سے اس قدر مَحَبَّت تھی کہ کچھ ہی دیر میں پورے قرآنِ پاک کی تلاوت فرما لیا کرتے تھے۔مگر افسوس!آج مسلمانوں کی اکثریت قرآنِ پاک کی تعلیم سے نا آشنا ہے،بعض نادانوں کو قرآنِ پاک دیکھ کر پڑھنا بھی نہیں آتا،اور جن کو پڑھنا آتا ہے  وہ بھی سالوں سال تک قرآنِ پاک کھول کر نہیں دیکھتے،کئی کئی مہینے(Months) گزر جاتے ہیں مگر مسلمانوں کے گھر تلاوت کی برکت سے محروم رہتے ہیں۔آئیے!ہم نِیَّت کر یں کہ آج سے ان احادیثِ مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے،ان نیک سیرت لوگوں کی اَداؤوں کو اپناتے ہوئے ہم خود بھی قرآنِ پاک پڑھیں گی اور دوسری اسلامی بہنوں  کو بھی قرآن ِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائیں گی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے تحت تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کیلئے دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندر تقریباًَ روزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ (بالِغات)بھی لگائے جاتے ہیں جن میں اسلامی بہنیں قرآن ِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دُعائیں یاد کرتی ہیں۔

عطا ہو شوق مَوْلیٰ مدرَسے میں آنے جانے کا

خدایا ذوق دے قرآن پڑھنے اور پڑھانے کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! قرآن ِ عظیم وہ مُبارک کتاب ہے کہ جس میںاللہ پاک نے بہت