Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

لہٰذا آج ہی سے بھرپور کوشش کر کے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالَمگیر غیر سیاسی تحریک "دعوتِ اسلامی" کے مدَنی کاموں کے لیئے اپنی زکوٰۃ ، فطرہ، مدَنی عطیّات، صَدَقات و خیرات وغیرہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی بہنوں سے بھی اِکٹھا کرنے کی ترکیب بنائیں تاکہ ہمارے مدَنی کام پایۂ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ چندہ موجودہ دَور کی اَشَد ترین ضرورت ہے چنانچہ پیارے آقا، دو عالم کے داتا، محبوبِ کِبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ غیب نشان ہے، "آخر زمانہ میں دین کا کام بھی دِرہَم و دِینار سے چلے گا۔"      (المعجم الکبیر، ج  ۲۰ ، ص ۲۷۹، حدیث ۶۶۰، داراحیاء التراث العربی بیروت)

بعض اسلامی بہنیں مدَنی عطیات اِکٹھا کرنے میں جھجک محسوس کرتی ہیں حالانکہ دین کی سَر بُلندی کے لیئے چندہ اکٹھا کرنا پیارے آقا و مولا، غریبوں کے ملجاء و ماویٰ، سرورِ انبیاء، حبیبِ کِبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم  کی سنّت سے ثابت ہے۔ غزوۂ تبوک، مسجدِ نبوی شریف علیٰ صا حبھا الصلوۃ والسلام کی تعمیر، بیرِ رُومہ کی خریداری وغیرہ کے مواقع پر مالکِ خُلد و کوثر، شاہِ بحر و بَر  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے  راہِ خُدا عَزَّوَجَلَّ میں خرچ کرنے کی ترغیب دَلائی ہے۔

میٹھی اسلامی بہنو! آپ بھی ہمت فرمائیے، جھجک اُڑائیے اور سُنّتوں کے احیاء کے لیئے خوب خوب مدَنی عطیات اکٹھا کیجئے۔

ترغیباً ایک حدیثِ مُبارَکہ مُلاحظہ فرمائیں:حضرت رافع بن خدیج  رَضِی اللہ تَعَالی عَنہ سے مَروی ہے، فرماتے ہیں: میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دَنائے غیوب، مُنزہ عن العیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا:

" اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کے لیئے حق کے مطابق صَدَ قہ وصول کرنے والا اپنے گھر لَوٹنے تک عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں جِہاد کرنے والے غازی کی طرح ہے۔"

            (سُنن ابی داؤد، کتاب الخراج والامارۃ والفی ء، باب فی السعایہ علی الصدقۃ، الحدیث: ۳۶۲۹، ج ۳، ص ۲۳۵)

لہٰذا پیاری اسلامی بہنو! ہمیں چاہیئے کہ مدنی عطیات جمع کرنے کے لیےاپنے رشتے داروں اورپڑوسیوں پر انفرادی کوشش شروع کردیں۔ جوخوش نصیب اسلامی بہنیں اس بارعمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والی ہوں ان کی روانگی سے قبل