Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

نہیں ہوتی تو پورے ماہِ مبارک کا اعتکاف فرما لیجئے، وہ علمِ دین کا خزانہ آپ کے ہاتھ آئے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے،  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّماہِ رمضان کے اعتکاف میں دُرست مخارج کے ساتھ قرآن پڑھنا سکھایا جاتا ہے، پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مقبول دعائیں، نماز کی شرائط و فرائض اور مفسدات وغیرہ  بھی سکھائے جاتے ہیں، مرحبا! امیرِ اہلسنّت کی جانب سے مدنی مذاکروں کی صورت میں عصر کی نماز کے بعد اور  بعدِ تراویح علمِ دین کے رنگ برنگے مہکے مہکے مدنی پھول عطا ہوتے ہیں ، اللہ اللہ روزانہ دُعائے افطار میں عاشقانِ رسول، عاشقانِ رمضان کی پُرسوز اور رِقّت انگیز دعاؤں میں شمولیت کا موقع بھی ملتا ہے، اگر پورا  ہی رمضان مسجد میں گزاریں تو کیا ہی بات ہے، اگر ایسا نہیں کر سکتے تو کم از کم آخری عشرۂ رمضان کی ترکیب تو بنا ہی لیجئے ۔

رحمتِ حق سے دامن تم آکر بھرو

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

سنتیں سیکھنے کے لیے آؤ تم

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے سناکہ

       ٭سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہارات کو عبادت میں مصروف رہتی تھیں۔

         ٭سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکام کاج کےدوران بھی تلاوتِ قرآن کرتی تھیں۔

         ٭سیدہ خاتون ِجنترَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہااپناکام اپنے ہاتھ سےکرتی تھیں۔

         ٭سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا شکل و صورت میں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مشابہ تھیں۔

         ٭سیدہ خاتونِ جنت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسُنّتِ مصطفےٰ  کی چلتی پھرتی تصویر تھیں ۔