Book Name:Ramazan Ki Baharain

چہرے پر داڑھی سجالی  ۔پہلے وہ بد عقیدہ مُقرِّر  کی گمراہ کُن کیسیٹیں شوق سے سنتے تھے  مگر اب اِس کی جگہ مکتبۃُ المدینہ کی طرف سے جاری ہونے والے سنّتوں بھرے بیانات کی کیسیٹیں سننے لگے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ عبادت پر کمربستہ ہوجاتے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بالخصوص ماہِ رَمَضَان میں ہمیںاللہ پاک کی خُوب خُوب عِبادت کرنی چاہئے اور ہر وہ کام کرنا چاہئے کہ جس میں اللہ پاک اوراُس کے مَحبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا ہو۔ اگر اِس پاکیزہ مہینے میں بھی کوئی اپنی بخشش نہ کرواسکا توپھر کب کروائے گا؟ہمارے پیارے پیارے اور میٹھے میٹھے آقا  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس مبارک مہینے کی آمد کے ساتھ ہی عِبادتِ الٰہی میں بہت زیادہ مَگَن ہوجایا کرتے تھے، چُنانچِہ

 اُمُّ الْمُؤمنِین حضرت سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  فرماتی ہیں:”جب ماہِ رَمَضَان آتا تو میرے سَرتاج،صاحِبِ مِعراج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاللہ پاک کی عِبادت کیلئے کَمربَستہ ہوجاتے اورسارا مہینا اپنے بِسترِ مُنَوَّرپر تشریف نہ لاتے۔“(اَلدُّرُّ المَنْثُور ج۱ ص۴۴۹)(فیضان سنت، ص ۸۷۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہئے کہ پورا ماہِ رَمَضَان اپنے ربّ کریم کو راضِی کرنے اور اُس کی عبادت میں صَرف کردیں ۔یقیناً جسے ربّ کریمکی رِضا حاصل ہوجائے دنیا و آخرت میں اس کا بیڑا پار ہوجاتا ہےاور ماہِ رَمَضَاناللہ پاک کی رِضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ بڑی شان و عظمت والا مہینا ہے اس کی بے شُمار خُصُوصِیّات ہیں جن میں سے  ایک خُصُوصِیَّت یہ بھی ہے کہ اللہ پاکنے اِسی ماہِ مبارک  میں قُرآنِ پاک نازِل فرمایا، چُنانچِہ پارہ 2سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر 185 میں خُدائے رَحمٰن کا نُزولِ قُرآن اور ماہِ رَمَضَان کے بارے میں فرمانِ عالیشان ہے :