Book Name:Ramazan Ki Baharain

حضرت سَیِّدُنا عَبْدُاللہ اِبنِ عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  سے مَروی ہے، مالِکِ جنّت ،ساقِیِ  کَوثَر، محبوبِ رَبِّ داوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ پُراَثر ہے :قِیامت والے دن روزہ داروں کیلئے ایک سونے کا دستر خوان رکھا جائے گا ، حالانکہ لوگ(حساب کتا ب کے) مُنْـتَظِرہوں گے۔(کَنْزُ الْعُمّال ج۸ص۲۱۴حدیث۲۳۶۴۰)

جنّتی پھل

اَمِیْرُالْمُؤمنِین حضرت مولائے کائنات،عَلِیُّ المُرتَضٰی، شیْرِخُدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  سے روایت ہے:اِمَامُ الصّٰبِرِیْن،سُلْطَانُ الْمُتَوَکِّلِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ دِلنشین ہے:جس کو روزے نے کھانے یا پینے سے روک دیا جس کی اسے خواہِش تھی،تو اللہتعالیٰ اسے جنّتی پھلوں میں سے کِھلَائے گا اور جنّتی شراب سے سَیراب کرے گا۔(شُعَبُ الْایمان ج۳ ص۴۱۰حدیث۳۹۱۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس ائمہ ٔ  مساجد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رمضان المبارک کی قدر و منزلت جاننے ،اس مبارک مہینے میں خوب نیکیاں کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک سے وابستہ ہو جائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی دینِ متین کی خدمت کرنے ،نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کم وبیش104 شُعبہ جات میں کام کر رہی ہے،  اِنہی میں سے ایک شعبہ ’’ اَئمۂ  مساجد‘‘ بھی ہے، جو مَساجد کی آبادکاری کیلئے ائمہ ومُؤذِّنین کی تَقرُّرِی  کا کام سَراَنْجام دیتی ہے اور ان کی خَیْرخَواہی کرتے ہوئے مناسب مُشاہرے بھی مُقَرَّر کرتی ہے ، تاکہ یہ اسلامی بھائی مُعاشی پریشانیوں سے آزادہوکر خُوب خُوب نیکی کی دعوت عام کرتے رہیں۔ مَساجدکوآباد کرنے میں اَئمہ ومُؤذِّنین کا اَہَمّ کردار ہوتاہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے