Book Name:Ramazan Ki Baharain

روزہ و قرآن شفاعت کریں گے

رحمتِ عالمیان،سرورِ ذیشان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں:روزہ اور قرآن بندے کیلئے قِیامت کے دن شَفَاعَت کریں گے۔روزہ عَرض کریگا:اے ربّ ِکریم! میں نے کھانے اور خواہِشوں سے دن میں اِسے روک دیا، میری شَفاعَت اِس کے حَقّ میں قَبول فرما۔ قُرآن کہے گا : میں نے اِسے رات میں سونے سے باز رکھا،میری شَفَاعَت اِس کے لئے قَبول کر۔پس دونوں کی شَفاعَتیں قَبول ہوں گی۔  (مُسند امام احمد،۲/۵۸۶،حدیث:۶۶۳۷)

بخشش کا بہانہ

اَمِیْرُالْمُؤمنِین حضرت مولائے کائنات،عَلِیُّ المُرتَضٰی،شیْرِِخُداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:  ”اگر اللہ پاک کواُمَّتِ مُحَمَّدِیہ پر عذاب کرنا مَقْصُود ہوتا تَو ان کو رَمَضَان اور سُورۂ ”قُل ْ ھُوَ اللہُ “ شریف ہرگِز عِنایت نہ فرماتا ۔“ (فیضان سنت، ص۸۷۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بارہ مدنی کاموں میں ایک ” گھر درس“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے اہلِ خانہ کو  رمضانُ المبارک کے روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر فرائض کی پابندی کا ذہن دینے،گھر کے افراد کو سُنَّتوں کا عامل بنانے،گھر میں مدنی ماحول بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ”گھر درس“ بھی ہے۔رمضانُ المبارک کی برکتیں پانے ،اپنے دلوں میں فرض روزوں  کی اَہَمیَّت جگانےکیلئے!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ”گھردرس“ میں اہلِ خانہ کے ایمان کے تَحفُّظ اور اصلاحِ اعمال کے اَسباب موجود ہیں۔گھر درس کی برکت سے اِتِّحاد و اِتِّفاق پیدا ہو گا،اس کی برکت سے لڑائی