Book Name:Ramazan Ki Baharain

جھگڑوں اور  ناچاقیوں سے چُھٹکارا ملے گا، گھر  درس کی برکت سے دن بدن دینی معلومات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ لہٰذا  اپنے گھروں  میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سُنت دینے یا سُننے کی ترکیب فرمائیے۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔اللہ  پاک”  گھر درس“کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

آئیے! ترغیب کیلئے گھر درس کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں  چنانچہ

آکَولہ(مہاراشٹر ،ہند )کے ایک اسلامی بھائی کا پورا گھرانہ  بدمذہبوں کیساتھ تعلُّقات کے باعِث بد عملی کے ساتھ ساتھ بد عقیدَگی کی طرف بھی گامزَن تھا ،ایک دن  وہ سب گھر والے ملکر T.V. دیکھنے میں مشغول تھے کہ ان کا ستَّرہ سالہ چھوٹا بھائی جو کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اِجتِماع میں آنے جانے لگا تھا، وہ T.V کی طرف پیٹھ کئے اُلٹا چلتا ہوا کمرہ میں داخِل ہوا اور  اپنی کوئی چیز الماری سے نکال کر اِسی انداز پر واپس پلٹا ۔اِس کی یہ عجیب و غریب حَرَکت دیکھ کر  ان کے بڑے بھائی نے غصّے میں چیخ کر کہا  ، ''کیا تیرا دماغ خراب ہوگیا ہے جو آج یہ عجیب بچکانہ حَرَکت کررہا ہے ! '' چھوٹا بھائی جوابی کاروائی کئے بِغیر دوسرے کمرے میں چلا گیا ۔  والِدہ صاحِبہ نے خُلاصہ کیا ،کہ اِس نے مجھے بتایا تھا کہ میں نے قسم کھائی ہے کہ آئِندہ T.V کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں !ان اسلامی بھائی نے غصّہ کی وجہ سے چھوٹے بھائی سے بات چِیت  بند کردی ۔ چھوٹے بھائی نے گھر میں سب کو اِکٹھّا کرکے فیضانِ سنّت کا درس جاری کردیا۔لیکن  بڑے بھائی اِس  درس میں نہیں بیٹھتے تھے ، ایک دن وہ بھی  قریب ہوکر بیٹھ گئے  کہ سُنوں توسَہی یہ دَرس میں کیا بتاتا ہے، انہوں نے درس سناتو بَہُت اچّھا لگا ، لہٰذا وہ  بھی روزانہ گھر درس میں شریک ہونے لگے ۔رفتہ رفتہ ان کے دل کی سیاہی دُور ہونے لگی ، حتیّٰ کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں  بھرے اجتِماع میں حاضِری دینے لگے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  درس کی برکت سے بدمذہبوں کی صُحبت سے ان کی جان چُھوٹ گئی  اور