Book Name:Ramazan Ki Baharain

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَعضَاء کا تسبیح کرنا

اُمُّ الْمُؤمنِین حضرت سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں:میرے سرتاج،صاحِبِ مِعراج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے:جو بندہ روزہ کی حالت میں صُبح کرتا ہے، اُس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،اس کے اَعْضا ء تسبیح کرتے ہیں اور آسمانِ دُنیا پر رَہنے والے (فِرِشتے) اس کے لئے سورج ڈوبنے تک مغفِرت کی دُعا کرتے رہتے ہیں۔اگروہ ایک یادو(2) رکعتیں پڑھتا ہے تویہ آسمانوں میں اس کے لئے نُوربن جاتی ہیں اور حُورِعِین(یعنی بڑی آنکھوں والی حوروں ) میں سے اُس کی بیویاں کہتی ہیں:اے اللہ پاک تُو اس کو ہمارے پاس بھیج دے، ہم اس کے دِیدار  کی بَہُت زِیادہ مُشتاق(خواہش مند) ہیں اور اگر وہ لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ یا سُبْحٰنَ اللہیا اللہُ اَکْبَر پڑھتا ہے تو ستّر ہزار (70,000)فِرِشتے اُس کا ثواب سورج ڈوبنے تک لکھتے رہتے ہیں۔(شُعَبُ الایمان ج۳ ص۲۹۹حدیث۳۵۹۱ )

سُبْحٰنَ اللہ!روزہ دار کے تو وارے ہی نِیارے ہیں کہ اُس کے لئے آسمان کے دروازے کُھلیں، اس کے جسْم کے اَعضاء،اللہ پاک کی تسبیح کریں،آسمانِ دنیا پر رہنے والے فرشتے غُرُوبِ  آفتاب تک اُس کے لئے دعائے مغفرت مانگیں ،نَماز پڑھے تو اس کے لئے آسمان میں روشنی ہواور بڑی بڑی آنکھوں والی حُوریں جو اُس کے لئے  مُقَرَّر ہوئی ہیں،وہ جنّت میں اس کی آمَد کا انتِظار کریں، لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُیاسُبْحٰنَ اللہ یااللہُاَکْبَر کہے تو ستّر ہزار(70,000)فِرِشتے غُروبِ آفتاب تک اس کا ثواب لکھیں۔ (فیضانِ سنت، ص۹۵۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دنیا میں تو روزہ داروں پر رحمتِ الٰہی کی  چھما چھم بارشیں ہوں گی ہی، آخرت میں بھی اُن کو عَظِیْمُ الشّان مقام و مرتبہ حاصل ہوگا،چنانچہ

سونے کا دستر خوان