Book Name:Ramazan Ki Baharain
اس طرح نِدا کرےگا:ہر بَونے والے(یعنی عمل کرنے والے)کو اس کی کھیتی(یعنی عمل)کے برابر اَجْر دیا جائے گا، سوائے قُرآن والوں (یعنی عالِمِ قُرآن) اور روزہ داروں کے کہ انہیں بے حِساب اَجر دیا جائے گا ۔
(شُعُب الایمان ج۳ص۴۱۳حدیث۳۹۲۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ دُنیا میں جیسا بوئیں گے وَیساکاٹیں گے۔عُلَما ئے کِرام اور روزہ دار بہت ہی نصیب دار ہیں کہ بروزِقِیامت اُن کو بے حساب ثواب سے نوازا جائے گا۔
یاد رہے!جب روزہ دار جنّت میں داخل ہونے لگیں گے تو اُس وقت بھی اُنہیں خُصُوصِی اِعزاز سے نوازا جائے گا، جیسا کہ
حضرت سَیِّدُنا سَھل بن عبدُ اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہےکہ ماہِ نُبوّت، مَہرِ رِسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عظمت نِشان ہے: بے شک جنّت میں ایک دروازہ ہے جس کو رَیَّان کہا جاتا ہے، اُس سے قِیامت کے دن روزہ دار داخِل ہوں گے ان کے علاوہ کوئی اور داخِل نہ ہوگا۔کہا جائے گا روزے دار کہاں ہیں؟پَس یہ لوگ کھڑے ہوں گے،ان کے علاوہ کوئی اوراِس دروازے سے داخِل نہ ہوگا۔جب یہ داخِل ہوجائیں گے تو دروازہ بند کردیا جائے گا ،پس پھر کوئی اس دروازے سے داخِل نہ ہوگا۔( بخاری ج۱ص۶۲۵حدیث۱۸۹۶)
سُبْحٰنَاللہعَزَّ وَجَلَّ!روزہ داروں کا بھی کیا خوب مُقَدَّر ہے کہ بروزِ قِیامت ان کا خصُوصی اعزاز ہوگا۔جانا جنّت ہی میں ہے، دیگر خوش قسمت بھی جُوق در جُوق داخِلِ جنّت ہورہے ہوں گے مگر روزہ دار خُصُوصی طور پر ”بَابُ الرَّیّان“سے داخِلِ جنَّت ہوں گے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح روزہ رکھنا بہت بڑی فضیلت اورسَعادَت کی بات ہے،