Book Name:Ramazan Ki Baharain

فرمایا:اُس شخص کی ناک مِٹّی میں مل جائے کہ جس کے پاس میرا ذِکْر کیاگیا تو اُس نے مجھ پر دُرُودِ پاک نہ پڑھا،اُس شخص کی ناک مِٹّی میں مل جائے جس پر رَمَضَان کا مہینا داخِل ہوا ،پھر اُس کی مغفرت ہونے سے قبل گُزر گیااور اُس آدمی کی ناک مِٹّی میں مِل جائے کہ جس کے پاس اس کے والِدَین نے بُڑھاپے کو پالیا مگر اُس کے والدین نے اس کو جنّت میں داخِل نہیں کیا۔ (یعنی بوڑھے ماں باپ کی خدمت کرکے جنّت حاصل نہ کر سکا)۔(مسنداحمد ج۳ص۶۱حدیث۷۴۵۵)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہئے کہ اس ماہِ مبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے اور ربِّ غَفَّار کی بارگاہ سے مغفرت کا انعام حاصل کرنے کے لئے ماہِ رَمَضَان میں خوب عبادت کریں اورنیکیوں کے لئے کمربستہ ہوجائیں ۔زندگی بے حد مُخْتَصَر ہے،لہٰذا ان لمحات کو غنیمت جانیے اورماہِ رَمَضَان کی مقدّس گھڑیوں کو فُضُولیات و خُرافات میں برباد کرنےکے بجائے، تلاوتِ قُرآن ، ذِکر و دُرُود اوردیگر نیک کاموں میں گُزارنے کی کوشِش کیجئے۔   

اِعتِکاف کی بہاریں لُوٹیئے

آئیے!احتِرامِ ماہِ رَمَضَانُ الْمُبَارَک  کا دل میں جذبہ بڑھانے، اس کی خوب برکتیں پانے، ڈھیروں ڈھیر نیکیاں کمانے اور خود کو گناہوں سے بچانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی  تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےپورے ماہِ رمضان یاآخری عشرے کے اِعتِکاف کی سَعادَت حاصل کرلیجئے ۔ اِعتِکاف کی بھی کیا خوب فضیلت ہے ، چنانچہ

اُمُّ الْمُؤمنِین حضرت سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  سے رِوایت ہے کہ سرکارِ ابدقرار،شفیعِ روزِ شمارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ خوشبُودارہے:مَنِ اعْتَکَفَ اِیْـمَانًا وَّاِحْتِسَابًا غُـفِـرَ لَہ ٗ مَاتَـقَدَّمَ مِنْ ذَنْـبِـہٖ  یعنی جس نے ایمان کےساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اِعتِکاف کیا، اس