Book Name:Ramazan Ki Baharain

ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو پڑھابھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download) اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

آپ بھی یہ کتاب پڑھنےنیزاس درس دینے،سننےکی نیت فرمالیجیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ  وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                                          جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

اعتکاف کی سُنتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!اعتکاف کی سُنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ (1)فرمایا:جس شخص نے ایمان کےساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(جامع صغیر، ص۵۱۶،حدیث۸۴۸۰)(2)فرمایا:جس نے رمضان المبارک میں دس دن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کئے۔ (شعب الایمان،الرابع والعشرین من شعب الایمان، ۳/۴۲۵،حدیث:۳۹۶۶)٭رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے،اگر سب ترک کر یں تو سب سے مطالبہ ہو گا اور شہر میں ایک نے کر لیا تو سب بَریُّ


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵