Book Name:Ramazan Ki Baharain

الذِّمہ ہو جائیں گے۔(فیضان رمضان،ص ۲۳۵)٭

) اعلان :(

اعتکاف کے بارے میں بقیہ اہم  مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

اعتکاف کی سُنتیں اور آداب

نفلی اعتکاف کے لئے نہ روزہ شرط ہے نہ کوئی وقت کی قیدجب بھی مسجد میں داخل ہوں  اعتکاف کی نیت کر لیجئے۔(فیضان رمضان،ص ۲۳۵ملخصاً) ٭رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا سب سے بڑا مقصد شبِ قدر کی تلاش ہے۔( فیضان رمضان، ص ۲۳۲) ٭سب سے افضل مسجد حرم شریف میں اعتکاف ہےپھر مسجد نبوی عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلاۃُ وَ السَّلام میں پھر مسجد اقصی (یعنی بیتُ المقدس)  میں پھر اس میں جہاں بڑی جماعت ہوتی ہو۔(فیضان رمضان، ص ۲۴۰) ٭اعتکاف کی وجہ سے جن نیکیوں سے محروم ہوگیا جیسے زیارت قبور، مسلمانوں سے ملاقات،  بیمار کی مزاج پُرسی،نماز جنازہ میں حاضری اسے ان سب نیکیوں کا ثواب اسی طرح ملتا ہے جیسے یہ کام کرنے والوں کو ثواب ملتا ہے۔(مرآۃ المناجیح،۳/۲۱۷) ٭اسلامی بہنیں مسجدبیت میں اعتکاف کریں، مسجد بیت اس جگہ کو کہتے ہیں جو عورت گھر میں اپنی نماز کے لئے مخصوص کر لیتی ہے۔(فیضان رمضان،ص ۲۸۹) ٭اعتکاف کے دوران دو وجوہات کی بنا پرمسجد سے باہر نکلنے کی اجازت ہے (1)حاجتِ شرعی(2)حاجتِ طبعی۔ حاجتِ شرعی مثلا نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے جانا۔

 (فیضان رمضان،ص ۲۶۵)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب،بہارِ