Book Name:Fazail e Sadqat

دِیگرمصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت مدنی کاموں کے لئے ضرورنکالنا چاہئے،ان مدنی کاموں میں شمولیت کی برکت سے ہم گناہوں سے بچے رہیں گے،آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتارہے گا،نیکی کی دعوت دینےوالے خوش نصیبوں میں ہماراشُمارہوگا،اچھی صحبت مُیسّر آئے گی،ہرعاشقِ رسول کوکے لئےدعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کے بہت آسان مواقع ہیں،اگر اب بھی ہم عملی طورپرمدنی کاموں میں شامل نہ ہوسکیں توشایدکئی نیکیوں سے محرومی ہوسکتی ہے،آئیے!،ہمّت بڑھائیے اورہم سب مل جُل کراس عظیم مدنی مقصد"مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے"کوپانے کے لیے بھرپورکوشش کرتے ہیں۔

12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ دعوتِ اسلامی کے (ہربیان میں لگابندھا اندازنہیں ہونا چاہئے کچھ نہ کچھ ترغیبات کے جملوں میں تبدیلی ہونی چاہئے)

          12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام مَدَنی اِنْعَامات“کے مُطابِق روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے ہر  مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو مَدَنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانا بھی ہے۔

          یاد رہے!مدنی انعامات پر خودعمل کرتے ہوئے دیگرعاشقانِ رسول میں مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کرنااورپھرمہینا ختم ہونے پران سے وصول کرنابھی ہماری ذمہ داری ہے۔

٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدَنی اِنعامات عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے،٭مَدَنی اِنعامات کا یہ عظیم تحفہGift)) اَسْلافِ کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی یاد دِلاتا ہے٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہے۔

روزانہ فکرِ مد ینہ کرنے کا اِنعام