Book Name:Fazail e Sadqat

(۵)فرمایا:اللہ  پاک کے ساتھ، اس کی یاد اورخُفیہ وظاہر صدقہ کی کثرت  سے اپنی نسبت درست کرو ، توتم روزی اورمدد دئیے جاؤگے اور تمہاری بگڑیاں سَنوَر جائیں گی۔(ابن ماجہ،باب فی فرض الجمعۃ،  ۲/۵،حدیث:۱۰۸۱)

(۶)فرمایا: صدقہ ستّر(70) قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے جن میں آسان تر بلا، بدن بگڑنا اور سفید داغ ہیں (تاریخ البغداد،۸/ 4۲۰۴، حدیث:۴۳۲۶)

(۷)فرمایا:دوزخ سے  بچو اگرچہ آدھا چھوہارا دے کر کہ وہ ٹیڑھے پن کو سیدھا اور بُری موت کودُور کرتاہے۔(مسند أبي یعلی،۱/۵۷،حدیث:۸۰)

(۸)فرمایا:صبح کے صدقے آفات کو دُور کر دیتے ہیں۔(فردوس الاخبار، ۲/۳۵،حدیث:۳۶۵۳)

 (۹)فرمایا:بے شک صدقہ اورصِلۂ رحم(رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے) سے اللہ  تعالیٰ عمر بڑھاتاہے اوربُری موت کو دفع کرتاہے ۔(مسند أبي یعلٰی، ۳/۳۹۷،حدیث: ۴۰۹۰)

(۱۰)فرمایا:صبح سویرے صدقہ دو کہ بَلا صدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ (معجم الأوسط،۴ /۱۸۰،حدیث:۵۶۴۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کونسا مال صدقہ کرنا  چاہیے

       میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!  راہِ خدا میں خرچ کرتے وقت  اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ جو چیز آپ کو  سب سے زیادہ پسندیدہ  ہو، اسے صدقہ وخیرات  کیجئے کہ اس کاثواب  زیادہ ہےاوراللہ  پاک نے قرآنِ کریم میں  اپنی  پسندیدہ چیزصدقہ کرنےکاحکم دیاہے،چنانچہ  پارہ 4سورہ آل عمران  کی آیت نمبر 92 میں ارشادِ خداوندی ہے: