Book Name:Fazail e Sadqat

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! ہم نے صدقہ وخیرات کے فضائل اور بخل کی مذمت کے بارے میں سنا کہ 

٭صَدَقہ و خَیْرات کی برکت سےرزق میں کُشادَگی آتی ہے۔

                ٭صَدَقہ و خَیْرات کی برکت کبھی ہاتھوں ہاتھ  بھی ظاہر ہو جاتی ہے ۔

٭اللہ  پاک صدقہ وخیرات کی برکت سے ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتا  ہے جہاں سے انسان کا گمان بھی نہیں  ہوتا ۔

٭ہمارے بزرگانِ دِین راہ ِخدا میں اپنی پسندیدہ چیز  خرچ فرمایا کرتے تھے ۔

 ٭صدقہ و خیرات کرتے وقت ہمیں رِضائے الٰہی کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔

 ٭لوگوں کو دکھانے کیلئے صدقہ کرنے سے اِس کا ثواب ضائع ہوجاتاہے ۔

اللہ  کریم ہمیں خُوش دلی کے ساتھ اپنی راہ میں خوب خوب صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور بخل جیسی بیماری سے محفوظ فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے  زکوٰۃ کی ادائیگی میں احتیاطیں اور چند مدنی پھول بیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔

زکوٰۃ ادا کرنے کے مدنی پھول!

قرآنِ پاک میں اللہ  پاک نے کئی مقامات پر زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم  دیا اور اس کی اہمیت بیان فرمائی ۔ سرکارِدوعالم،نورِ مجسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے  کثیر احادیثِ کریمہ میں زکوٰۃ ادا کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔دو فرامینِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ:(1)تمھارے اسلام کا پورا ہونا یہ ہے کہ اپنے اموال کی زکوٰۃ  ادا کرو۔ (مجمع الزوائد،کتاب الزکاۃ،۳ /۱۹۸،حدیث: ۴۳۲۶)(2)اسلام کی بنیاد پانچ(5) چیزوں پر ہے، ان