Book Name:Fazail e Sadqat

ٹوکری(Basket)  بھیجی۔ میں نے گھر میں پُوچھا:اِس میں کُل کتنے انڈے ہیں؟ اُنہوں نے کہا:تیس(30)۔ میں نے کہا:تم نے تو فقیر کو چار (4) انڈے دئیے تھے، یہ تیس (30)کس حساب سے آئے!کہنے لگیں:تیس (30) انڈے سالِم ہیں اور دس (10) ٹُوٹے ہوئے۔(اس کی وجہ یہ تھی کہ ) سائل کو جو انڈے دِیئے گئے تھے، اُن میں تین (3) سالِم اور ایک ٹُوٹا ہوا تھا۔ رَبّ تعالیٰ نے ہر ایک کے بدلے دس دس(10،10) عطا فرمائے۔ سالِم کے عِوَض سالِم اور ٹُوٹے ہوئے کے بدلے ٹُوٹے ہوئے۔(روض الریاحین،الحکایۃ الخامسۃ والعشرون ...الخ، ص۲۷۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !سنا آپ نے کہ صدقہ کرنے کی برکت کس طرح ہاتھوں ہاتھ ظاہرہوئی اورحضرت جعفر بن خطاب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو4انڈے صدقہ کرنے کی برکت سے  انڈوں سے بھری ہوئی ٹوکری مل گئی ۔نبیِ کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےوقتاً فوقتا صدقہ کے بہت سے فضائل بیان فرمائےہیں۔آیئے !ترغیب کیلئے صدقے کے  فضائل پر مشتمل 10 احادیثِ مُبارَکہ سنتےہیں:

صدقہ دینے کے دِینی و دُنیاوی فوائد

(۱)فرمایا:بیشک صدقہ اللہ  پاک کے غضب کو بُجھاتااوربُری موت کو دفع کرتا ہے۔ (ترمذی، کتاب الزکاۃ،باب ما جاء فی فضل الصدقۃ،۲/۱۴۶،حدیث:۶۶۴)

(۲) فرمایا:صدقہ بُرائی کے ستّر(70)دروازے بند کرتا ہے۔(فردوس الاخبار، ۲/۳۴، حدیث: ۳۶۵۱)

 (۳)فرمایا:صدقہ گناہ کو مٹا دیتاہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتاہے۔(ترمذی،کتاب الزکاۃ،۲ /۱۱۸ ،حدیث:۶۱۴ )

(۴)فرمایا:بے شک مسلمان کاصدقہ عمرکو بڑھاتا اوربُری موت کوروکتاہے۔(فردوس الاخبار،۲ /۲۶،حدیث:۳۵۷۸)