Book Name:Fazail e Sadqat

بھی ہو،ہاتھ پہنچتا ہے (یعنی انسان صَدَقہ دینے کا اِرادہ کرلیتا ہے)مگر شیطان روکتا ہے،نفس آڑے آتا ہے، ایک شیطان کیا ستّر(70) شیطان صَدَقے سے باز رکھتے ہیں۔

حدیث شریف میں ارشاد ہوا: انسان اپنا صَدَقہ ستّر(70) شیطانوں کے جبڑے چیر کرنکالتا ہے۔([1])تو ایسی حالت میں تھوڑا ہی دے اور اُسے حقیر جان کر بالکل لَا تَعَلُّق نہ ہو ،کیونکہ تھوڑی چیز سے بھی محتاج کی ضرورت کسی حد تک پوری ہوگی اور بُخْل کی جَڑ دل پر جمنے میں کچھ تو کمی آئے گی۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

خیرات کرنے کا ایک آسان طریقہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیطانی مکروفریب سے بچتے ہوئے  صدقہ وخیرات کی عادت بنانے  کیلئے روزانہ کی  ایک رقم مُقرَر (Fix)کرلیجئے،مثلاً روزانہ10 روپے راہِ خدا میں خرچ کرنے ہیں ،اگر کسی دن مجبوری یا بُھول  جانے کی صورت میں  نہ ڈال سکیں تو اگلے دن ہاتھوں ہاتھ 20 روپے نکال دیجئے ۔ اگرصدقہ کے فضائل لکھ کر  گھر میں کسی ایسی نمایاں جگہ پر آویزاں کر لیے جائیں جہاں ان کے آداب  کا  بھی خیال رکھا جا سکے تو چلتے  پھرتے  نظر  پڑنے کی صورت میں  بھی صدقے کی ترغیب ملتی رہے گی۔

مجلس مدنی عطیات بکس  !

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس طریقہ کار پر عمل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات  نے ”  مدنی عطیات بکس “متعارف کروایا ہے۔اس مدنی عطیات بکس  کو دُکانوں، کارخانوں،مارکیٹوں،شاپنگ مالز،میڈیکل اسٹورز ،دَفاتِر اورگھروں وغیرہ میں رکھنے  کی ترکیب کی جاتی ہے ۔جن اسلامی بھائیوں کی


 

 



[1] مجمع الزوائد، کتاب الزکاۃ، باب ارغام الشیطان بالصدقۃ، ۳/۲۸۲، حدیث: ۴۶۰۱

[2] فضائلِ دُعا،ص۲۷۶بتغیرقلیل