Book Name:Fazail e Sadqat

(Disgrace)کا ذریعہ ہے۔ (3)بخل(کنجوسی) خونریزی(قتل و غارت) اور فساد کی جڑ اور ہلاکت وبربادی کا سبب ہے۔ (4)بخل (کنجوسی)ظلم کرنے پر اُبھارتا ہے۔(5)بخل کرنے سے رشتہ داریاں  ٹُوٹتی ہیں ۔(6) بخل کرنے کی وجہ سے آدمی  مال کی برکت سےمحروم ہوجاتا ہے۔(صراط الجنان ،۹/۳۳۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب  ضیائے صدقات کا تعارف

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سنا آپ نےکہ  کنجوسی کے کیسے دِینی و دُنیوی نقصانات ہیں۔ہمیں اِن تمام نُقصانات سے بچنے کیلئے وقتاً فوقتاً صدقہ و خیرات کرنے کو مَعمُول بنانا چاہئے ،فضول خرچی سے بچتے ہوئے  اپنی ضروریات کے ساتھ ساتھ غریبوں کی مدد  بھی کرنی چاہیے ۔راہِ خدا میں خرچ کرنے کا جذبہ پانے اور بخل جیسی بیماری سے نجات پانےکیلئےمکتبۃ المدینہ کی کتاب ”ضیائے صَدَقات“کا مُطالعہ انتہائی مُفید ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کتاب میں صَدَقہ کے معنی و اَقْسام ،فرض زکوٰۃ کا بَیان،صلۂ رحمی (رِشتے داروں سے حُسنِ سُلوک)کے فضائل، بُخْل کی مَذَمَّت نیز صدقہ دینے کے فضائل اور نہ دینے کی وعیدوں پر مشتملآیاتِ قرآنیہ،احادیث ِمبارکہ اور بزرگانِ دین کے اقوال کو بیان کیا گیا ہے،لہٰذا آج ہی اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی اس کا مُطالعہ (Study)فرمائیے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اِس کی بھرپور ترغیب دلائیے۔ اس کے علاوہ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کارِسالہ”مدینے کی مچھلی“اور مکتبۃ المدینہ کا رِسالہ”صدقے کااِنعام“پڑھنا بھی بے حد مُفید ہوگا۔اِنْ شَاء اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  

دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اِس کتاب اور ان رسائل  کو رِیڈ (پڑھا) بھی کیا جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد