Book Name:Fazail e Sadqat

میں سے ایک زکوٰۃ  ادا کرنا بھی ہے۔ (ترمذی،کتاب الایمان ،۴/۲۷۵ حدیث:۲۶۱۸ماخوذاً)

صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی دل کھول کر راہِ خدا میں اپنا مال  صدقہ و خیرات کیا کرتے تھے۔ زکوٰۃ کی ادائیگی فرض ہے اور نہ دینے والا فاسق جبکہ ادا میں تاخیر کرنے والا گنہگار و مَردُودُ الشَّہادۃ ہے(یعنی اُس کی گواہی ناقابلِ قبول ہے)۔(بہارِ شریعت،۵/۸۷۴ ملخصاً)اللہ  پاک کی رِضاحاصل کرنے کے لئے مال کے ايک حصہ کا جو شرع نے مقرر کيا ہے مسلمان فقير غیرِ ہاشم کو مالک  بنا  دينا زکوٰۃ کہلاتا ہے۔(بہارِ شريعت،۵/۵۷۴ ملخصاً)آزاد،مسلمان عاقل بالغ اور صاحبِ نصاب پر زکوٰۃ  فرض ہے۔(بہارِ شریعت ، ۵/۸۷۵-۸۷۶ملخصاً)سب سے پہلے غریب،مِسکین اور مُفلس و نادار لوگوں کو  ڈُھونڈ کر انہیں زکوٰۃ  دی جائے،وقت  پر زکوٰۃ ادا کرنے  سے غریبوں کو فائدہ پہنچتا ہے،قریبی رشتے دار زکوٰۃ  کے حقدار ہوں تو انہیں زکوٰۃ دینا زیادہ اجرو ثواب کا باعث ہے۔ زکوٰۃ ادا نہ کرنے سے  انفرادی و اجتماعی ،دنیاوی اور اُخرَوِی ہر طرح کا نقصان پہنچ سکتا  ہے جیسا  کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا: جوقوم زکوٰۃ نہیں  دےگی اللہ   پاک اسے قحط میں مبتلافرمائے گا۔(معجم الاوسط،۳/۲۷۵،حدیث:۴۵۷۷)

طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ 16 (312صفحات)،120صَفحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“،امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے 2 رسائل”101 مدنی پھول“ اور”163 مدنی پھول“ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے6دُرُودِ پاک اور2دُعائیں