Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

لگنے پر پڑھنے کی دُعا“ یاد کروائی جائے گی، دُعا یہ ہے:

وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ(۵۱)

(پ٢٩، القلم:٥١)

ترجمہ کنزالایمان: اور ضرور کافِر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بد نظر لگا کر تمہیں گِرا دیں گے، جب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرور عقل سے دُور ہیں۔

یہ آیت نظرِ بد سے بچنے کے لئے اِکْسِیر ہے۔ (نور العرفان، پ۲۹، القلم، تحت الآیۃ:۵۱، ص۸۷۰)

حضرت سیِّدنا حسن رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: جس کو نظر لگے اس پر یہ آیت پڑھ کر دم کر دی جائے۔ (خزائن العرفان، پ۲۹، القلم، تحت الآیۃ:۵۱، ص۱۰۴۸)

اَللّٰہُمَّ اَذْھِبْ عَنْہُ حَرَّھَا وَبَرْدَھَا وَوَصَبَھَا 

(المستدرك للحاكم، كتاب الطب، باب اذا راى احدكم...فليبرك، ٥/٣٠٥، حديث:٧٥٧٥)

ترجمہ: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! اس (نظرِ بد) کی گرمی، سردی اور مصیبت اس سے دُور کر دے۔

اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ  (72مدنی انعامات)

یومیہ 50مدنی انعامات:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت اداکیں؟(3)ہر نماز کے بعدآیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سورۂ اخلاص پڑھی؟(4)اذان و اقامت کا جواب دیا؟(5)313بار درودِپاک پڑھے؟(6)مسلمانوں کو سلام کیا؟(7)آپ اور جی سے گفتگو کی؟(8)جائز بات کے ارادے پراِن شَآ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کہا؟ (9)سلام اور چھینکنے والے کی حمد پر جواب دیا؟(10)دعوتِ اسلامی کی اصطلاحات استعمال کیں؟(11) بھوک سے کم کھاتے ہوئے پیٹ کا قفلِ مدینہ لگایا؟(12)دو مدنی درس دئیے یاسنے؟(13)مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھا”یا“ پڑھایا؟(14)12منٹ اصلاحی کتاب اورفیضانِ سنت سے ترتیب وار 4صفحات پڑھے یا سُنے؟(15)فکرِ مدینہ کی؟(16)صلوةُ التوبہ ادا کی ؟(17)چٹائی پر سوئے،سرہانے سنت بکس رکھا؟(18)سنّتِ قَبلیہ اور فرضوں کے بعد والے نوافل ادا کئے؟(19)تہجد، اشراق و چاشت اور اوّابین ادا کی ؟ (20)تحیۃ الوضواورتحیۃ المسجد ادا کی؟(21)کنزالایمان سے تین آیات مع ترجمہ وتفسیرتلاوت کی یاسنی ؟(22) دو پر انفرادی کوشش کی؟(23)دو گھنٹے مدنی کاموں پر صرف کئے؟(24)اپنے نگران کی اطاعت کی؟(25) مانگ کر چیزیں استعمال تو نہیں کیں؟(26)کسی سے بُرائی صادر ہو نے کی صورت میں اصلاح کی؟(27)پردے میں پردہ کیا؟نیز قبلہ کی سمت رُخ کیا؟(28)غصے کا علاج کیا؟(29)فضول سوالات تو نہیں کئے؟ (30)نامحرم رشتے داروں/ نامحرم پڑوسنوں سے