Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

کرتے ہیں،مدنی عطیات جمع کرنے کے نظام کو مزیدمنظم و مضبوط کرنے کے لیے مجلسِ مالیات کی طرف سے "رسید بُکس"دی جاتی ہیں،اس سال کےرمضان مدنی عطیات(رجب،شعبان،رمضان)کے لیے رسیدبُکس دینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،تمام ذمہ دارانِ دعوتِ اِسلامی مجلسِ مالیات کے ذمہ داران سے طے شدہ طریقِ کارکے مطابق رسیدبکس حاصل کر لیجئے۔

رجب میں یہ دُعا پڑھنا سُنّت ہے:

اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَارَمَضَان

اے اللہ!تُو ہمارے لیے رجب اورشعبان میں برکتیں عطا فرما اورہمیں رمضان تک پہنچا۔

(المعجم الاوسط للطبرانی ج3ص85حدیث:3939)

ہفتہ واراِجتماع کے مدنی  حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پرمختصربیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے ہفتہ وار اجتماع کے حلقوں میں"چوری"کے بارے میں بتایا جائے گا مثلاًچوری کی تعریف،اس کے مختلف احکام،چوری کے بارے میں فرمانِ مصطفیٰ،چوری کے گناہ میں مبتلا ہونے کے اسباب"وغیرہ۔آج"نظرِ بدلگنے پر پڑھنے کی دُعا" یادکروائی جائے گی۔اِنْ شاۤء اللہ عَزَّوَجَلَّ

اختتام پر مدنی انعاما ت کے رِسالے سے اجتماعی  فکرِ مدینہ کروائی جائے۔

عشاء کی جماعت کا اعلان: تمام شرکائے اجتماع عشاء کی نماز، باجماعت ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں۔

چوری

چوری کی تَعْرِیف:

چَوری یہ ہے کہ دوسرے کا مال چُھپا کر ناحق لے لیا جائے۔([1])

”چوری“ کے مُتَعَلِّق  مختلف اَحْکَام


 

 



[1]...بہارِ شریعت، حصہ نہم، چوری کی حد کا بیان، ۲/۴۱۳.