Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)

(۔۔۔ہفتہ وار اجتماع کے اعلانات۔۔۔)12رجب المرجب1439ھ29مارچ2018

فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا، فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا،فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج جمعرات ہے،آنے والے ہفتے یعنی 31مارچبعد نمازِ عشاءتقریباً 08:45pm  ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پا ک اور نعتِ رسولِ پاک سے ہوگااور وقتِ مناسب پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسوالات کے جوابات عنایت فرمائیں گے، اِنْ شَآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ۔ ’’تمام عاشقانِ رسول اپنے ڈویژن وعلاقے اور شخصیات کے گھروں میں ہونے والے اجتماعی مدنی مذاکرے میں خود بھی اوّل تاآخر شرکت کی سعادت حاصل کریں اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اِس کی دعوت دے کر،ترغیب دِلا کر ساتھ لانے کی کوشش فرمائیں‘‘۔

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی طرف سے ہفتہ وار کتب و رسائل پڑھنے کی ترغیب

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل! ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں امیرِ اہلسنت  کسی رِسالے کے مطالعے کی ترغیب بھی اِرشادفرماتے ہیں،نیزآپ مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دُعاؤں سے نوازنے کے ساتھ ساتھ قِیمتی مدنی پھول بھی عطا فرماتے ہیں:آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں آپ کی طرف سےاس رِسالے"جھوٹا چور"کےمطالعے کی ترغیب اِرشادفرمائی جائے گی،تمام عاشقانِ رسول اِس رِسالے کوپیشگی ہی حاصل کرلیں اوراس کامطالعہ کرکےامیرِ اہلسنّت کے دل کی دُعائیں لیں۔ہدیہ: 12روپے


 

 



[1]  تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵