Book Name:Dunya Ne Hame Kiya Diya ?

کر  کھائیے ٭سیدھا ہاتھ سالن وغیرہ سے  آلودہ ہوجانے کی صورت میں  الٹے ہاتھ سے پانی پینے کے بجائے سیدھا   ہاتھ استعمال کیجئے ٭ گرم چائے  کوپِرچ میں ٹھنڈا کرنے کیلئے  کپ  اُلٹے ہاتھ میں اورپِرچ کو سیدھے ہاتھ میں لے کر چائے نوش کیجئے   ٭ کسی کو پانی پلاتے  وقت  اُلٹے ہاتھ سے جگ پکڑ کر سیدھے ہاتھ  میں گلاس رکھئے  تاکہ  پانی پیش کرتے وقت  سیدھا  ہاتھ استعمال ہو۔٭مولانا محمد سردار احمد قادری چشتی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں:لینے اور دینے میں دائیں ہاتھ کو استِعمال کرو، یہ عادت ایسی پختہ ہو جائے کہ کل قِیامت کو جب نامۂ اعمال پیش ہو تو اِسی عادت کے مُوافِق دایاں ہاتھ آگے بڑھ جائے تب تو کام بن جائے گا۔(حیاتِ محدث اعظم، ص۳۷۴۔)

طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)،120صَفحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“،امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے 2 رسائل”101 مدنی پھول“ اور”163 مدنی پھول“ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

سنتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں      نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ