Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

بہترین راستہ

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے مَحبوب، دانائے غُیوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خود ارشاد فرمایا:خَیْرُالْھُدیٰ ھُدیٰ مُحَمَّدٍیعنی بہترین راستہ محمدصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا راستہ ہے۔(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،باب الاعتصام بالسنہ،ج۱،ص۱۰۶، الحدیث ۱۰ ملخّصاً)

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے محبت کی علامت

آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں کی پیروی ایمان کے کامل ہونے اور جنّت میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قُرب پانے کا ذریعہ ہے اور ہر مسلمان یہ خواہش کرے گا کہ وہ ان نعمتوں سے سرفراز ہو،لہٰذااسے چاہیے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اقوال،افعال،حالات اورسیرتِ طَیِّبَہ کا بغور مطالعہ کرکے اپنی زندگی، آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں پر عمل کرتے ہوئے گزارے۔حضرت سیدناسہل بن عبداللہ تُستری  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں:اللہعَزَّ  وَجَلَّ  سےمَحَبَّت کی نشانی قرآنِ پاک سے محبت رکھنا ہے اور قرآنِ پاک سے محبت رکھنےکی  علامت حضور سیدِعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت رکھنا ہے اور حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت رکھنے کی علامت آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتِ مبارکہ سے محبت رکھناہے اور سُنّتِ مبارکہ سے مَحَبَّت رکھنے کی علامت آخرت سے محبت رکھنا ہے اور آخرت سے محبت رکھنے کی علامت دنیا سے بغض رکھناہے۔[1]

ایک اشرفی کے عوض مِسواک خریدی


 

 



[1]...تفسیرقرطبی ،۴/۶۰،۶۱،پ۳،سورۃآل عمران،تحت الایہ:۳۱