Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

مِسواک جسم کو تندرست رکھتی ہے٭ مِسواک حافظہ کو قوی کرتی ہے٭ مِسواک بال اُگاتی ہے٭ مِسواک جسم کارنگ نِکھارتی ہے٭ہمیشہ مِسواک کرنے سے غربت دُور ہوتی ہے٭ مِسواک کرنے سےزبان کی فصاحت ودانش(عقْلمندی) بڑھتی ہے٭ مِسواک کھانا ہضم کرتی ہے٭مِسواک جلد بڑھاپا نہیں آنے دیتی٭ مِسواک کمر کو قوی(مضبوط) کرتی ہے٭ مِسواک عقل کو تیز کرتی ہے٭ مِسواک چہرے کو بارونق بناتی ہے٭ مِسواک دردِ سر کو دُور کرتی ہے ٭ مِسواک فاضل رطوبت کا اِزالہ واِخراج  کر دیتی ہے٭ مِسواک داڑھ کے درد کو دفع کرتی ہے ٭ مِسواک دانتوں کو چمک دار بناتی ہے٭ مِسواک کثرتِ اولاد کا باعث ہے۔

مِسواک کےسائنسی فوائد

مِسواک قاتلِ جراثیم ہے ۔یہ منہ سے  بدبُو کو دُور کرتی ہے،بعض اوقات کھانے کے چھوٹے چھوٹے ذرّات دانتوں کے درمیان پھنس جاتے ہیں، جو معمول کے مطابق صرف کُلّی کرنے سے خارج نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے دانتوں میں بدبُو پیدا ہوجاتی ہے جوکہ کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔مِسواک کرنے والا شخص منہ کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے ۔ جدید تحقیق کے مطابق کچھ ایسے جراثیم بھی ہوتے ہیں جو ٹُوتھ بُرش(Tooth Brush) اور پیسٹ(Paste)سے دُور نہیں ہوتے بلکہ ان کو صر ف مِسواک سے ہی دور کیا جاسکتا ہے ۔طِبّ اور میڈیکل سائنس نے ثابت کر دکھایا ہے کہ مِسواک سے دِماغ کو قوّت حاصل ہوتی ہے  اور اس سے دِماغ کی صحت برقرا ر رہتی ہے ۔ مِسواک کرنے سے دِماغ بھی تیز ہوتا ہے اور طویل عرصہ تک تندرست رہ سکتا ہے ۔ اگر مِسواک سے دانتوں کو صاف نہ کیا جائے تو دانت گندے ہوجاتے ہیں ۔ جس سے جبڑوں اور مسوڑھوں میں پیپ بن جاتی ہے، جو دِماغی امراض کا سبب بنتی ہے ۔ نفسیاتی بیماریاں بھی اسی سے لاحق ہوتی ہیں۔