Miswak Karna Sunnat Hay

Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

زیادہ محبت رکھتے تھے اور ان کو ادا کرنے کے لیے اپنے مال کی بھی پروا نہیں کیا کرتے تھے چنانچہ

حضرتِ سیِّدُناعبدا لوہّاب شَعرانی رَحمَۃُ اللّٰہ ِ تعالٰی عَلَیْہ  نقل کرتے ہیں:

ایک بارحضرت ِسیِّدنا ابو بکر شبلی بغدادی رَحمَۃُ اللّٰہ ِ تعالٰی عَلَیْہ  کو وضو کے وَقت مِسواک کی ضَرورت ہوئی، تلاش کی مگر نہ ملی،لہٰذا ایک دِینار(یعنی سونے کی ایک اشرفی)میں مِسواک خرید کر استعمال فرمائی۔ بعض لوگوں نے کہا: یہ تو آپ نےبہت زیادہ خرچ کر ڈالا! کہیں اتنی مہنگی بھی مِسواک لی جاتی ہے؟ فرمایا:بے شک یہ دنیا اور اس کی تمام چیزیں  اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کے نزدیک مچھّر کے پر برابر بھی حیثیَّت نہیں رکھتیں،اگر بروزِ قِیامت  اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  نے مجھ سے یہ پوچھ لیا تو کیا جواب  دوں گا؟ کہ  تُو نے میرے پیارے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی سُنّت(مِسواک) کیوں ترک کی؟ جو مال و دولت میں نے تجھے دیاتھا،اُس کی حقیقت تو(میرے نزدیک)  مچھر کے پر برابر بھی نہیں تھی ،تو آخر ایسی حقیر دولت اِس عظیم سُنّت ( مِسواک) کو حاصل کرنے پر کیوں خرچ نہیں کی؟[1]

یامصطَفٰے! گناہوں کی عادَتیں نکالو                جذبہ مجھے عطا ہو سُنّت کی پیروی کا

 اللہ !حُبِّ دنیا سے تُو مجھے بچانا                              سائل ہوں یاخدا میں عشقِ محمدی کا

(وسائلِ بخشِش ص177،178)

بوقتِ وصال بھی سُنّت پرعمل

حضرت سیدنا ابوبکر شبلی رَحمَۃُ اللّٰہِ تعالٰی عَلَیْہ بہت ہی پابندِسُنّت تھے، ہر ہرکام سُنّت کے مطابق کرتے ،یہاں تک کے وقتِ وصال(یعنی اِنتقال کے وقت) بھی سُنّت کو ترک نہیں فرمایا جیساکہ حضرتِ سیِّدُنا


 

 



[1]... مُلَخَّص ازلواقح الانوار ص ۳۸