Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے 521ھ سے 561ھ تک چالیس (40)سال مخلوق کو وعظ و نصیحت فرمائی۔(بهجة الاسرار،ص۱۸۴) اورآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ خُود ارشاد فرماتے ہیں : میرے ہاتھ پر پانچ سو (500) سے زائد غیر مُسلموں نے اِسلام قَبول کِیا اور ایک لاکھ(100000) سے زیادہ ڈاکو، چور، فُسّاق و فُجّار، فَسادی اور بدعتی لوگوں نے توبہ کی۔(بہجۃالاسرار، ص۱۸۴) شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مدنی مُذاکروں کے ذَرِیعے وَعظ ونصیحت کے مَدَنی پُھول لُٹاتے رہتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی مُذاکرے نہ صِرْف اَہَم معلومات حاصل کرنے کا ذَریعہ ہیں بلکہ ان کی بَرَکت  سے بہت سے لوگوں کی اِصلاح بھی ہوتی ہے اور کئی بدعقیدہ اور بے عمل لوگ اپنے بُرے عَقائد و اعمال سے توبہ کرکے صَحِیْحُ الْعَقِیْدہ سُنّی،باعمل مُسلمان بن جاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مِسواک کا قَدْرْدان:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یا د رہے! وُضو میں مُتَعدَّدسُنّتیں ہیں اور ہر سُنّت حکمت سے مالا مال ہے۔ مِسواک ہی کو لے لیجئے! بچّہ بچّہ جانتا ہے کہ وُضُو میں مِسواک کرنا سُنّت ہے اور اِس سُنّت کی بَرَکتوں کا کیا کہنا! آئیے!مِسواک کی ایک ایمان افروز مدنی بہار بھی سُنیے!چنانچہ

 ایک بیوپاری کا کہنا ہے:سوئیزرلینڈ میں ایک نو مسلم سے میری ملاقات ہوئی، اس کو میں نے تحفۃً مِسواک پیش کی، اُس نے خوش ہوکر اسے لیا اور چوم کر آنکھوں سے لگایا اور ایکدم اُس کی آنکھوں سے آنسو چَھلک پڑے، اُس نے جیب سے ایک رُومال نکالا اس کی تہ کھولی تو اس میں سے تقریباً دو اِنچ کا چھوٹا سا مِسواک کا ٹکڑا برآمد ہوا۔ کہنے لگا میری اِسلام آوَری کے وقت مسلمانوں نے مجھے یہ تُحفہ دیا تھا۔ میں بَہت سنبھال سنبھا ل کر اِس کو اِستعمال کررہا تھا یہ ختم ہونے کو تھا لہٰذا مجھے تشویش تھی کہ اللہ