Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

جیسے مُرْتَدِّیْن (یعنی دِین سے پھر جانے والوں)سے کرتے ہیں تاکہ لوگوں کوسُنّت مِسواک کے ترک کی جسارت نہ ہو، جبکہ یہ احکامِ اسلام میں سے ایک حکم ہے۔(فتاوی رضویہ۱/۵۷)

عورتوں کیلئے مسواک کرنا کیا ہے؟

اُمُّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ حضور نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مِسواک کرنے اور دھونے کی غرض سے مجھے عطا فرماتے توپہلے وہ مِسواک(حصولِ برکت کے لیے)میں خود استعمال کرتی اور اس کے بعد دھو کر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں پیش کردیتی ۔(ابوداؤد ۱/۵۲،حدیث:۵۲)

اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت ارشادفرماتے ہیں:مِسواک عورتوں کے لیے اُمُّ الْمُؤمنین حضرت عائشہ صدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی سُنّت ہے، لیکن اگر وہ نہ کریں تو حرج نہیں۔ ان کے دانت اور مسوڑھے بہ نسبت مردوں کے کمزور ہوتے ہیں مِسِّی (یعنی ایک قسم کا منجن )کافی ہے۔ (ملفوظات اعلیٰ حضرت ص357)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ وارمدنی مذاکرہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خوفِ خدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلَت پانے اور گناہوں کی بیماری سے شِفا پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ہفتہ وار”مدنی مُذاکرے“ میں شِرکت کرنا بھی ہے۔یاد رکھئے!  وَعظ و نصیحت کیلئے اِجتماعات مُنْعَقِد کر کے اُن میں لوگوں کی اِصْلاح کی نِیَّت سے عِلْم وحکمت بھرے مَدنی پُھول لُٹانا، بُزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کا طریقہ رہا ہے۔منقول ہے کہ ہمارے پیرانِ پیر، پیرِ دَسْتَگیر حضرت سَیِّدُنا شیخ مُحْیِ الدّین سَیِّدعبدُالقادرجیلانی