Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

( یعنی ان کا حُکْم ہر شریعت میں تھا) مُونچھیں کترنا، داڑھی بڑھانا، مِسواک کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، ناخن تراشنا، اُنگلیوں کی چنٹیں دھونا، بغل کے بال دُور کرنا، مُوئے زیرِناف مُونڈنا، اِستنجا کرنا، کُلّی کرنا۔ (صحیح مسلم، ص۱۵۴، الحدیث: ۲۶۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب ”گُلدستۂ دُرُود و سلام“ کا تعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دُرُودِ پاک کی برکتیں  جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 660 صَفْحات پر مشتمل کتاب”گلدستۂ دُرُود وسلام“کا مُطالعہ فرمائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِس کتاب میں دُرُودِ پاک کے فضائل و برکات پر مشتمل احادیثِ مُبارَکہ،بُزرگانِ دین کے اَقوال ، دلچسپ واقعات  اورضمناً بہت سے مدنی پھول اپنی خُوشبو پھیلارہے ہیں ۔لہٰذا آج ہی اِس کتاب کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طلب فرما کر خُود بھی اِس کا مُطالعہ کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اِس کی بھرپور ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس رسالے کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

مجلسِ تراجم !

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی  کا ایک شعبہ ’’مجلسِ تَراجِم‘‘بھی ہے، جو امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَا    تُہُمُ الْعَا  لِیَہ  اور مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب و رَسائل کا مُختلف زَبانوں میں تَرجمہ کرنے کی خِدْمت سَر اَنْجام دے رہی ہے تاکہ اُردو پڑھنے والوں کے ساتھ ساتھ دُنیا کی دیگر زبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی فیض یاب ہو سکیں اوران کا بھی یہ مدنی ذِہْن بن جائے کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔