Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

مِسواک کے اُخْروی فوائد

آئیے اب مختصر اًمِسواک کے اُخروی اور دُنیوی فوائد سُنتے ہیں:٭مِسواک ربّ عَزَّ  وَجَلَّ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے٭مِسواک کرنے والے سے فرشتے خوش ہوتے ہیں٭ مِسواک میں اِتّباعِ سُنّت ہے٭ مِسواک نماز کے ثواب کو بڑھاتی ہے٭ مِسواک کرنے سے شیطانی وسوسے دُور ہو تے ہیں٭ مِسواک قبر میں مُونِس(اُنْس رکھنے والی،ساتھی)ہے٭مِسواک کی برکت سے قبر وسیع ہو جاتی ہے ٭ مِسواک موت کے وقت کلمہ یاد دِلاتی ہے٭مِسواک کرنے والے خوش نصیب کی بوقتِ نزع رُوح نکلنے میں آسانی ہوتی  ہے ٭ مِسواک کرنے والے خوش نصیب سےفرشتے مصافحہ کرتے ہیں٭ مِسواک کرنے سے قلب کی پاکیزگی ہوتی ہے٭مِسواک کرنے والے کے لیے حاملینِ عرش(یعنی عرش اُٹھانے والے فِرشتے)اِستغفار کرتے ہیں٭ مِسواک کے ساتھ وضو کرکے نماز کو جائیں فرشتے پیچھے چلتے ہیں ٭شیطان مِسواک کی وجہ سے دُوراور ناخوش ہوتا ہے٭مِسواک کا اہتمام کرنے والا پُل صراط سے بجلی کی طرح گزرے گا ٭ مِسواک کرنےسےاِطاعتِ خداوندی پر ہّمت اور قوّت نصیب ہوتی ہے٭ مِسواک کرنےوالے کے لیے جنّت کے دروازے کُھل جاتے ہیں٭مِسواک کرنےوالے پر دوزخ کے دروازےبند کر دئیے  جاتے ہیں٭ ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام مِسواک کرنےوالےکی رُوح نکالنے کے لیے،اسی صورت میں آتے ہیں، جس طرح انبیائے کرام اوراولیائے عظام کے پاس آتے ہیں٭ مِسواک کرنے والے کوحضورنبی ِکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حوض ِکوثر کی رَحِیْقِ مَّخْتُوْمْ(جنّتی شراب) پینے کا شرف حاصل ہوتا ہے۔

مِسواک کے دُنیوی فوائد

٭مِسواک میں منہ کی پاکیزگی ہے٭مِسواک میں موت کے علاوہ ہر مرض  سے  شفا ہے٭ مِسواک  نگاہ کی روشنی بڑھاتی ہے٭مِسواک مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے٭ مِسواک بلغم کو دُور کرتی ہے٭