Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

اِمام اور پیشوا بن گیا۔ ( صلاة مسعودی ص۱۰۶)

اُن کے جو غلام ہو گئے          وقت کے اِمام ہو گئے

مُنہ کے چھالوں  کا علاج

اَطبّاء(Doctors) کا کہنا ہے:بعض اوقات گرمی اور معدے کی تَیزابیَّت سے مُنہ میں چھالے پڑجاتے ہیں اور اِس مرض سے خاص قسم کے جراثیم منہ میں پھیل جاتے ہیں۔ اس کیلئے منہ میں تازہ مِسواک ملیں اور اس کے لُعاب کو کچھ دیر تک منہ کے اندرپِھراتے رہیں۔ اس طرح کئی مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عُموماًدیکھا جاتاہے کہ اِنسان کی نظر میں جس چیز کی اہمیت و افادِیت زیادہ ہوتی ہے،وُہ اُسی قدر اُس کی دیکھ بھال کرتا ہے،اُس کے تحفظ کے لیے اِنتظام کرتا ہے،اُسے ضائع یا گُم ہونے سے بچاتاہے،اُس کے پانے کے لیے کوشش کرتا ہے، مثال کے طورپر موبائل ہی کولے لیجئے،اوّلاًتوشایدہی کوئی گھر ایسا ہو،جس میں موبائل نہ ہو،بلکہ ایک گھر میں ایک سے زائدموبائل ہوں گے،اس کی دیکھ بھال کے لیے اِنسان کتنا اِہتمام کرتا ہے،عقْلمنداِس کااِستعمال جائز طریقے سے کرنے کی کوشش کرتا ہے،زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرتا ہے،الغرض کہ اس چیز کی اہمیت اُس کے پیشِ نظرہوتی ہے۔

اِسی طرح بے شمارایسی سُنّتیں ہیں جن کا تعلق ہماری روز مرّہ کی زندگی سے ہے،جن پر ہم عمل کرکے دُنیا وآخرت کی بے شماربرکتیں و بھلائیاں حاصل کرسکتے ہیں،اِنہی سُنّتوں میں سے ایک بہت ہی پیاری سُنّتِ مبارکہ"مِسواک"بھی ہے،جس کے فضائل و برکات ہم سُن رہے ہیں،اے کاش!ہمیں اس عظیم سُنّت کواپنانے کا جذبہ نصیب ہوجائے۔