Book Name:Miswak Karna Sunnat Hay

مِسواک فصاحت بڑھاتی ہے

حضرت سیدنا ابو ہر یر ہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے رو ایت ہے کہ اَلسِّوَاكُ يَزِ   يْدُ الرَّجُلَ فَصَاحَةً یعنی مسو اک آد می کی فصاحت کو بڑ ھا تی ہے۔(مسند الشہاب،۱/۱۶۴،حدیث:۲۳۲)

3 چیزیں حافظہ بڑھاتی ہیں

امیرُالمؤمنین حضرت سیدنامولیٰ مشکل کشا،علیُّ المُرتضٰی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمارشاد فرماتے ہیں: 3 چیزیں قوّتِ حافظہ کو بڑھاتی اور بلغم دُورکرتی ہیں:(۱)مِسواک کرنا (۲)روزہ رکھنا اور(۳)قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا ۔(اصلاحِ اعمال ج1ص277)

شیخ الاسلام ،امام برہان الاسلام ،ابراہیم زرنُوجی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے میں کہ مِسواک کرنا بھی بلغم کو دور کرتاہے ،حافظہ اورفصاحت کو بڑھاتاہے ۔ کیونکہ مِسواک کرنا بہت ہی پیاری سُنّت ہے اوراس سے نماز وتلاوتِ قرآن کا ثواب بڑھادیا جاتاہے ۔    (راہِ علم ص61)

حضرت سیدناابراہیم نخعی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جو مشہور جلیل القدر تابعی ہیں اور حضرت سیدنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے خاص اساتذہ میں سے ہیں،ان کے متعلق منقول ہے کہ وہ جو کچھ پڑھتے تھے سب بھول جاتے تھے ، ایک رات انہوں نے حضورسید ِعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو خواب میں دیکھا تو عرض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ! جو پڑھتا ہوں بھول جاتا ہوں، یا د نہیں رہتا۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ان چیزوں کی پابندی کرو، کم کھاؤ ، کم سوؤ، قرآنِ پاک کی تلاوت کثرت سے کرو، کثرت سے نماز پڑھو، ہر نماز کے واسطے نیا وضو کرواور ہر وضو میں مِسواک کیا کرو۔

حضرت سیدنا ابراہیم نخعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا بیان ہے کہ جب میں نیند سے بیدار ہوا اور حضور سیدِعالم،نورِ مجسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اس وصیت پر عمل کیا تو کچھ ہی عرصہ میں،میں لوگوں کا