Book Name:Barkat e Zakat

دارُالافتاء اہلسنّت سے رُجُوع کریں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ”مَجْلِسِ اِفتاء “ بھی ہے، جس کے تحت سب سے پہلا دار الافتاء15شعبان المعظم 1421؁ھ کوجامع مسجد کنزالایمان، بابری چوک بابُ المدینہ (کراچی) میں قائم ہُوا اور کَرَاچی کے مختلف علاقوں اور تاحال پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی دارُ الافتاء اہلسنّت قائم ہوچکے ہیں،جہاںمُفْتِیانِ کِرام اور علمائے کِرام اُمّتِ مُسلمہ کی شرعی رہنمائی میں مَصْرُوفِ عمل ہیں ۔ اس کے علاوہ مجْلسِ اِفتاء کے تحت ایک شُعْبَہ ”دارُ الافتاء آن لائن“ بھی ہے جہاں اِفتاء کے اسلامی بھائی انتہائی ذمّہ داری سے ٹیلی فون اور انٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے پُوچھے جانے والے مسائل کا ہاتھوں ہاتھ حَل بتاتے ہیں۔دارُ الافتاء آن لائن کے اسلامی بھائیوں سے اِنٹر نیٹ کے ذریعے دنیا بھر سے اِس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net) پر سُوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں حصہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنّتوں پرعمل کا جذبہ پانےاورخود کو فَرائض وواجبات،سُنَن ومُسْتَحَبّات  کا پابند بنانے کیلئے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے ذَیلی حَلقے کے 12 مدنی کاموں میں بَڑھ چَڑھ کر حصّہ لیجئے۔ذَیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مدنی کام چوک درس بھی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ چوک دَرْس مُسَلمانوں  کو بُرائیوں سے بچانے ، نیکیوں میں رَغْبَت بڑھانے ، نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانے کے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے  سکھانے  کا ذَرَیْعہ ہےاورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا،  اَجْروثَواب کا کام ہے ۔

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے جو شخص میری