Book Name:Barkat e Zakat

اُمَّت تک کوئی اسلامی بات پہنچائے تا کہ اس سے سُنَّت قائم کی جائے یا اُس سے بد مذہبی دُور کی جائے تو وہ جنَّتی ہے۔(حلیۃ الاولیاء،۱۰/۴۵، حدیث: ۱۴۴۶۶)    ایک اور حدیثِ پاک میں ہے:’’ اللہ  تَعَالیٰ اُس کو تَرو تازَہ رکھے جو میری حدیث کو سُنے،یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔‘‘ (ترمذی،کتاب العلم،باب ماجاء فی الحث علی تبلیغ السماع، ۴/ ۲۹۸ ،حدیث: ۲۶۶۵)

ہر کلمے پرسال بھر کی عبادت کا ثواب

حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سَیِّدُنا امام ابُو حامد محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی فرماتے ہیں: ایک بارحضرتِ سیِّدُنا مُوسیٰ کلیمُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے بارگاہِ خُداوَنْدی عَزَّ  وَجَلَّ میں عرض کی:یا اللہعَزَّ  وَجَلَّ!جواپنے بھائی کو نیکی کاحُکم کرے اور بُرائی سے روکے۔اُس کی جَزاکیا ہے؟ اللہ  تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی نے اِرشاد فرمایا:میں اُس کے ہرکلمے کے بدلے ایک ایک سال کی عِبَادت کا ثَوَاب لکھتا ہوں اور اُسے جہنّم کی سزا دینے میں مجھے حَیا آتی ہے۔(مکاشفۃ القلوب ،ص۴۸)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے نیکی کی دعوت دینے کے کس قَدر فَضائِل ہیں، چوک دَرس  بھی مُسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے مَنْع کرنےاور عِلْمِ دِیْن سِکھانے   کا اَہَم ذَرِیْعہ ہے کہ لوگ بازاروں میں بیٹھے بدنگاہی ، فُضُول باتوں  اور طرح طرح کے گناہوں میں مَشْغُول ہوسکتے ہیں ،بعض اوقات چوک دَرْس میں شرکت کی بَرَکت سے  ان کی زِنْدگی میں ایسا مَدَنی اِنْقلاب برپا ہوجا تا ہے کہ وہ اپنی گناہوں بھری زِنْدگی سے توبہ کرکے نیکیوں کی راہ پر گامز ن ہوجاتے ہیں۔آئیے اس ضمن میں ایک مدنی بہار سُنْتے ہیں۔

عَیّاش نوجوان

زَمْ زَمْ نگر،حیدرآباد (بابُ الاِسْلام سندھ) کے علاقے محبوب ٹاؤن میں مُقیم اسلامی بھائی اپنی خزاں