Book Name:Barkat e Zakat

وَجَلَّ زکوٰۃ و صَدَقات کے ضَروری احکامات کی معلومات ہوتی رہیں گی اور عمل کے جذبے میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہمیں ہردم دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔     اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

بیان کا خُلَاصَہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ زکوٰۃ ادا نہ کرنےوالے  کس قَدَر خَسَارے میں ہیں کہ دُنیا میں بھی نُقصان اُٹھائیں گے اور آخرت میں بھی دردناک عذاب میں مبتلا ہوں گے ۔ قارون کا واقعہ قابلِ عبرت ہے کہ جسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے بے پناہ دولت سے نَوَازَا تھا لیکن جب زکوٰۃ دینے کا وَقْتْ آیا تو مال کی مَحَبَّت نے اسےزکوٰۃ ادا کرنے سے روک دیا اور یوں وہ حضرتِ مُوسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر تُہمت لگانے کی مذمُوم کوشش کرتے ہوئے غَضَبِِ اِلٰہی کا شِکار ہوا اور اپنے بلند وبالا مکان اور خزانوں سمیت زمین میں دَھنْسا دیا گیا اور قِیامت تک دَھنستا چلا جائےگا ۔زکوٰۃ دینا اِیمان کی تکمیل کا ذَرِیْعَہ ہے ، زکوٰۃ دینے والے پر رَحْمَتِ اِلٰہی کی برسات ہوتی ہے ، زکوٰۃ دینے سے تقویٰ وپرہیزگاری اور فلاح و کامیابی حاصِل ہوتی ہے ۔ زکوٰۃ سے اِسلامی بھائی چَارے کو فروغ ملتا ہے نیز مال کی حِفاظت ہوتی ہے ، مال پاک ہوجاتا ہے اور اُس میں بَرَکت نازِل ہوتی ہے ۔ زکوٰۃ دینے والا شَر سے محفوظ ہوجاتا ہے اور اُسے غریبوں اور ضعیفوں کی دُعائیں ملتی ہیں ۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہمیں بھی اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کرنے اور زیادہ سے زیادہ اپنی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس اِفتاءکا تعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی بھی قِسْم کی شرعی رہنمائی اور مَسَائل کے حَل کے لئے