Book Name:Barkat e Zakat

کتاب ”فیضانِ زکوٰۃ “ کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی آپ نے زکوٰۃ کی جو برکتیں سُنیں،یہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”فیضانِ زکوٰۃ“سےکچھ تبدیلی کے ساتھ  لی گئی ہیں ، 149 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں زکوٰۃ کی اَہَمِّیَّت ، اس کے فضائل اور  نہ دینے کے نقصانات نیز زکوٰۃ کے موضوع پر ڈھیروں شرعی مسائل بھی جمع کیے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں  اس کتاب میں صَدَقَۂ فِطْراور عُشْر کے فضائل ومسائل کوبھی  اِنتہائی آسان پیرائے میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ عوام کو سمجھنے میں آسانی ہو اور وہ اس سے بھرپُور اِسْتِفَادَہ کرسکیں۔اس اَہَم کتاب کو  هَدِیّةً حاصل کرکے نہ صرف خود پڑھئے، بلکہ دوسرے مسلمانوں کوبھی لنگرِ رسائل یعنی تحفۃً پیش کرکے خُوب  ثَوَاب کمائیے۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سےاس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download) بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ”زکوٰۃ دوسری سِنِّ ہجری میں روزوں سے پہلے فرض ہوئی ۔ (درمختار،کتاب الزکوٰۃ، ۳/۲۰۲) جب زکوٰۃ فرض ہوئی تومالدارصحابَۂ کِرام رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن خوش دِلی اور انتہائی  جوش وجذبے کے ساتھ اپنے مالوں  کی زکوٰۃ دیا کرتے ۔ آیئے اس ضمن میں ایک ایمان افروز واقِعَہ سنتے ہیں ۔ چنانچہ،

صحابَۂ کِرام کا جذبہ

حضرتِ سَیِّدُنا اُبَی بِن کَعْب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ سرکارِ دوعالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے مجھے زکوٰۃ وُصُول کرنے کے لئے بھیجا تو میں ایک شخص کے یہاں پہنچا۔انہوں نے