Book Name:Barkat e Zakat

وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ(۳) (پ۱، البقرۃ:۳)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور ہماری دی ہوئی روزی میں سے ہماری راہ میں اٹھائیں۔

)4(کامیابی کا راستہ

     زکوٰۃ کا چوتھا(4) فائدہ یہ ہے کہ اِس سے بندہ کامیاب لوگوں کی فَہْرِسْت میں شامل ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ قرآنِ پاک میں فَلاح کو پہنچنے والوں کا ایک کام زکوٰۃ بھی بیان کیاگیا ہے، چنانچہ پارہ18،سُوْرَۃُ الْمُؤمِنُوۡن،آیت نمبر1تا4میں ارشاد ہوتا ہے :

قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱)الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲)وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳)وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ(۴) (پ۱۸، المؤمنون: ۱۔۴)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : بیشک مُراد کو پہنچے ایمان والے جو اپنی نَماز میں گِڑگِڑاتے ہیں اور وہ جو کسی بیہودہ بات کی طرف التفات نہیں کرتے اور وہ کہ زکوٰۃ دینے کا کام کرتے ہیں۔

)5(نصرتِ  اِلٰہی کا مستحق

پانچویں(5) فَضِیْلَت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ زَکوٰۃاَدَا کرنے والے کی مدد فرماتا ہے۔ چنانچہ پارہ17،سُوْرَۃُ الْحَجۡ،آیت نمبر40،41میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ(۴۰)اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِؕ-وَ لِلّٰهِ عَاقِبَةُ

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور بیشک اللہ ضَرُور مدد فرمائے گا اُس کی جو اُس کے دِین کی مدد کرے گا،بیشک ضرور اللہ قُدرت والا غالِب ہے،وہ لوگ کہ اگر ہم اُنہیں زمین میں قابو دیں تو نماز برپا رکھیں اور زکوٰۃ دیں اور بھلائی کا حکم