Book Name:Barkat e Zakat

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

آیئے شیْخِ طریقت، اَمِیْرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے رسالے”101 مدنی پھول “سے اِثمِد کے چار حروف کی نسبت سُرمہ لگانے کے چارمدنی پھول سُنیے:

سُرمہ لگانے کے چار مدنی پھول

1.    سُنَنِ اِبْنِ مَاجَہ کی روایت میں ہے: تمام سُرموں میں بہتر سُرمَہ ”اِثمد“ (اِثْ۔مِد) ہے کہ یہ نِگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگا تا ہے ۔ (ابنِ ماجه،کتاب الطب،باب الکحل بالاثمد، ۴/ ۱۱۵ ، حدیث: ۳۴۹۷ )

2.    پَتھر کا سُرمہ استعمال کرنے میں حرج نہیں اور سِیاہ سُرمہ یا کاجَل بقصْدِ زِینت (یعنی زینت کی نیّت سے)مرد کو لگانا مکروہ ہے اور زِینت مقصود نہ ہو تو کَرَاہَت نہیں۔  ( فتاوٰی عالمگیری،۵ /۳۵۹)

3.    سُرمہ سو تے وقت استِعمال کرنا سُنَّت ہے ۔  (مرآةالمناجیح ، ۶/۱۸۰)

4.    سُرمہ اِستعمال کرنے کے تین منقول طریقوں کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے: (۱)کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں (۲) کبھی دائیں (سیدھی ) آنکھ میں تین اور بائیں (الٹی) میں دو ،(۳)تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی کو سُرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگایئے ۔ (شعب الایمان ،باب فی الملابس والاوانی،فصل فی الکحل، ۵ / ۲۱۸ ۔ ۲۱۹)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب، بہارِ شریعت حصّہ 16(304صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا