Book Name:Barkat e Zakat

آٹھواں(8)فائدہ یہ ہے کہ زکوٰۃمسلمانوں کے درمیان بَھائی چَارہ مضبوط بنانے میں نہایت اہم کِردار ادا کرتی ہے ،جس سے اسلامی مُعَاشرے میں اِجتِماعیّت کو فروغ ملتا ہے اور امدادِباہمی کی بُنیاد پر مسلمان اپنے پیارے آقا،مدینے والے مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اس فرمانِ عظیم کا مـِصْدَاق بن جاتے ہیں کہ :مسلمانوں کی آپس میں دوستی اوررحمت وشَفْقَت کی مثال جِسْم کی طرح ہے ،جب جِسْم کا کوئی عُضْو بیمار ہو تا ہے تو بُخار اور بے خوابی میں سارا جِسْم اُس کا شَرِیک ہو تا ہے ۔([1])

)9(مال پاک ہوجاتا ہے

     زکوٰۃ دینے والے کونَوَاں(8) فائدہ یہ حاصِل ہوتا ہے کہ اس کا مال پاک ہوجاتا ہے، جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ شَہَنْشَاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:”اپنے مال کی زکوٰۃ نکال کہ وہ پاک کرنے والی ہے ،تجھے پاک کردے گی ۔“ ([2])

)10(بُری صفات سے چُھٹکارا

دَسواں(10) فائدہ یہ ہے کہ زکوٰۃ نہ صرف مال کو پاکیزہ بناتی ہے بلکہ نفس کو بھی پاکیزگی بخشتی ہے کہ نفس کولالچ اور بُـخْل جیسی بُری صِفَات سے نَجات دلاتی ہے ۔ قرآنِ پاک میں پارہ4،سُوْرَۂ آلِ عِمرٰن،آیت نمبر180میں  بُـخْل کی مَذمّت اِن الفاظ میں بیان کی گئی ہے :

وَ  لَا  یَحْسَبَنَّ  الَّذِیْنَ  یَبْخَلُوْنَ  بِمَاۤ  اٰتٰىهُمُ  اللّٰهُ  مِنْ  فَضْلِهٖ  هُوَ  خَیْرًا  لَّهُمْؕ-بَلْ  هُوَ  شَرٌّ  لَّهُمْؕ-

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اور جو بخل کرتے ہیں اس چیز میں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دی ہرگز اسے اپنے لئے


 

 



[1] صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃوالآداب،باب تراحم المؤمنین ..الخ،الحدیث۲۵۸۶،ص۱۳۹۶

[2] مسندامام احمد،مسند انس بن مالک ،حدیث: ۱۲۳۹۷،ج۴،ص۲۷۴