Book Name:Faizan e Ghareeb Nawaz

نہیں ہوگا۔ (جمع الجوامع،۷/۲۸۱،حدیث:۲۲۴۵۴)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں اَوْلیاءُ اللہسے مَحَبَّت، ذکر و دُرُود کی عادت ،نیکیوں کی طرف رغبت اورگناہوں سے نفرت کا ذہن دیتا ہے۔ اس مدنی ماحول کی برکت سے بہت سے اسلامی بھائی  گُناہوں بھری زِندگی چھوڑ کر سُنَّتوں کے مُطابق زِندگی گُزارنے والے بن رہے ہیں۔آئیے ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گُزارکرتا ہوں۔

سنّتوں کی بہار

ایک اسلامی بھائی اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے اَحوال کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل اللہعَزَّ وَجَلَّکی ناراضی والے کاموں میں ایامِ زیست(زندگی کے دن ) برباد کر رہاتھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سُننے کا بہت شوقین تھا۔ اگر کبھی سفر پر جانا ہوتا تو ایسی بس میں بیٹھنا پسندکرتا جس میں فلمیں اور گانے باجے چلتے ہوں، میری زندگی میں سُنَّتوں کی بہار یوں نمودار ہوئی کہ ایک دن عشا کی نماز پڑھنے مسجد میں جانا ہوا۔ نماز کے بعد ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بڑے دلنشین انداز میں درسِ فیضانِ سُنَّت دینا شروع کیا، میں بھی قریب جا کر بیٹھ گیا اور بغور درس سُننے لگا، فیضانِ سُنَّت کے عام فہم الفاظ سُن کر اس قدر مُتأثر ہوا کہ باقاعدگی سے درس ِفیضانِ سُنَّت سُننا میرا معمول بن گیا۔ ربیع ُالاَوَّل کے مبارک مہینے میں اسلامی بھائیوں کے ترغیب دلانے پر امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا’’مدنی مذاکرہ‘‘مدنی چینل پر دیکھنے و سُننے کا موقع ملا۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے علم وحکمت کے مدنی پُھول سُن کر ایمان تازہ ہوگیا،قبر وحشرکی تیاری کی فکر ذہن میں گردش کرنے لگی، لہٰذا میں نے زندگی کی بقیہ سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا سُنّتوں بھرا مشکبارمدنی ماحول اپنا لیا اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“کے تحت نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مشغول ہوگیا۔ تادمِ تحریر ذیلی سطح پر مدنی قافلہ ذِمّہ دار کی سَعَادت ملی ہوئی ہے۔