Book Name:Faizan e Ghareeb Nawaz

سَاگَر پرغسل کرنے گئے تو غیر مسلموں  نے شور مچا دیا کہ یہ مسلمان ہمارے تالاب کو” ناپاک“ کررہے ہیں۔ چُنانچِہ وہ حضرات لَوٹے اورسارا ماجرا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں عرض کردیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک خادم کو چَھاگَل(پانی رکھنے کا مٹی کا برتن) دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اس میں تالاب کا پانی بھر لاؤ۔خادِم نےجونہی پانی بھرنے کے لئے چَھاگَل تالاب میں ڈالاتواس کا سارا پانی چَھاگَل میں آگیا۔لوگ پانی نہ ملنے پر بے قرار ہوگئے اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی خدمتِ سراپا کرامت میں حاضِر ہو کر فریاد کرنے لگے،چُنانچِہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے خادِم کو حکم دیا کہ جاؤ اور پانی واپَس تالاب میں اُنڈَیل دو۔ خادِم نے حکم کی تعمیل کی تو اَنا سَاگَر پھر پانی سے لبریز ہوگیا۔([1])

ہے تِری ذات عَجَب بَحْرِ حَقِیْقَت پیارے

کسی تَیْرَاک نے  پایا نہ  کَنَارا  تیرا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ خوفناک جادوگر کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خواجہ غریبِ نواز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی یہ کرامت شیخِ طریقت، امیر اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رِسالے ”خوفناک جادوگر“سے لی گئی ہے ۔ اس رسالے میں حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی نہ صرف کئی کرامات کا ذکر ہے بلکہ اولیاءِ کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کی کرامات پر ذہن میں پیدا ہونے والے وَساوِس کی کاٹ بھی کی گئی ہے نیز آخر میں خواجہ صاحب کی مَنْقَبَت بھی موجود ہے ۔ یہ رسالہ ہدیۃ ً حاصل کرکے خود بھی پڑھیں اورلنگرِ رسائل یعنی  تحفۃً دوسروں کوپیش کریں ۔


 

 



[1] خوفناک جادوگر،ص۷