Book Name:Faizan e Ghareeb Nawaz

سُلطانُ الہند،خواجہ غریب نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی بارگاہ میں عقیدت مندوں  اورمُریدوں کا  ہر وقت ہجوم رہتا،جن  کی ظاہری و باطنی اِصْلاح کے لیے ملفوظات  کا سلسلہ جاری و ساری رہتا۔ زبانِ حقِّ تَرجُمَان سے جو الفاظ نکلتے،اسے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے خلىفَۂ اَکْبَر و سجّادہ نشىن حضرت خواجہ قُطْبُ الدِّین بَـخْتْیار کاکِى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی  فوراً لکھ لیا کرتے ۔ یوں حضرتِ بَـخْتْیار کاکِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِینے اپنے پیرو مُرشِد کے ملفوظات پر مشتمل اىک کتاب ترتىب دى۔آیئے! اِس گُلشنِ اَجمیری سے چند مدنی پھول سنتے ہیں۔   

1.   جو بندہ رات کو باطہارت سوتا ہے،تو فرشتے گواہ رہتے ہیں اور صبح اللہعَزَّ  وَجَلَّ  سے عرض کرتے ہیں اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !اسے بخش دےیہ با طہارت سوىا تھا۔([1])

2.   نماز اىک راز کی بات ہے جو بندہ اپنے پروردگار سے کہتا ہے،چنانچہ حدىث پاک مىں آىا ہے۔اِنَّ الْمُصَلِّىَ یُنَاجِیْ رَبَّه ٗ ([2]) یعنی نماز پڑھنے والا اپنے پروردگار سے راز کی بات کہتا ہے۔([3])

3.   جوشخص جُھوٹى قسم کھاتا ہےوه اپنے گھر کو وىران کرتا ہےاوراس کے گھر سے خىرو بَرَکت اُٹھ جاتى ہے۔([4])

4.   مصىبت زَدَہ لوگوں کى فرىاد سُننا اوران کاساتھ دىنا،حاجت مندوں کى حَاجَت رَوَائی  کرنا، بُھوکوں کو کھانا کھلانا، اَسِىروں کو قىد سے چُھڑانا ىہ باتىں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے نزدىک بڑا مرتبہ رکھتى ہىں۔([5])

5.   نیکوں کی صحبت نیک کام سے بہتر اور بُرے لوگوں کی صحبت بدی کرنے سے بھی بَدتَر ہے۔

6.   بد بختی کی علامت یہ ہے کہ انسان گُناہ کرنے  کے باوُجُود بھیاللہعَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں خود کو مقبول سمجھے۔

7.   خُدا کا دوست وہ ہے جس میں یہ تین(3) خوبیاں ہوں : سَخَاوَت دریا جیسی، شَفْقَت آفتاب کی طرح


 

 



[1] ہشت بہشت، ص۷۷

[2] کنزالعمال ،کتاب الصلٰوة،۴/۱۷۹،حدیث:۱۹۶۷۰،الجزء الثانی

[3] ہشت بہشت، ص۷۵

[4] … ہشت بہشت ،ص۸۴

[5] معین الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری،ص۱۲۴