Book Name:Rajab ki Baharain Ma Nafli Rozon kay Fazail

ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس مہینے کی تَعْظِیم  کریں،اس طرح کہ اسے عِبادَت و رِیاضت میں گُزاریں اور اس میں اپنے آپ کو گُناہوں سے بچائیں اور نیکیوں کی خُوب کثرت کر کے اس مہینے میں عِبادَت کے بیج بونے کی کوشش کریں،تلاوتِ قرآن کریں، نوافل پڑھیں،اِشْراق و چاشت سمیت اوّابین کے نوافل ادا کریں،جس قدر ہو سکے روزے رکھیں اور علمِ دین حاصل کرنے کی نِیَّت سے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کُتُب کا مُطَالَعہ کریں وغیرہ وغیرہ۔ مگر افسوس !لوگوں کی ایک کثیر تعداد ایسی بھی ہے جسے اس ماہِ مُقدّس کی عَظمت کی کوئی پروا نہیں ہوتی۔  اس مُبارک مہینے میں عِبادَت و رِیاضت کرنا تو درکنار، اُنہیں تو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ یہ ماہِ مُبَارَک  کب آیا اور کب گیا، اُنہیں اندازہ ہی نہیں کہ یہ بھی کوئی قابلِ اِحْتِرام مہینہ ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ اپنی زندگی کے دیگر ایّام کی طرح اس مُبارَک مہینے کو بھی غفلت اور سُستی میں گُزار دیتے ہیں اور شاید اس کی ایک اَہَمّ وجہ یہ بھی ہے کہ عُمُوماً لوگوں کو ایسا اچّھا ماحول میسر ہی نہیں ہوتا ہے  کہ جہاں گُناہوں سے بچنے کے ساتھ نیکیاں کرنے اور ان مُبَارَک  مہینوں کے اِسْتِقْبال اور ان کی تَعْظِیم کرنے   کا ذہن دیا جاتا ہو۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں نہ صرف اِن مُقدّس مہینوں کی تَعْظِیم  کا ذہن دیا جاتا ہے بلکہ اس پر عمل کی بھی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ اس لئے اگرہم سبھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں تو نیکیاں کرنا اور گُناہوں سے بچنا اور ان مُقدّس مہینوں کی تَعْظِیم  کرنا ہمارے لئے بہت آسان ہو جائے گا۔ یقین مانئے کہ  نیک بننے،گُناہوں سے بچنے اور اِیْمان کی حِفاظت کےلئے فِیْ زَمانہ دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول کسی نِعمت سے کم نہیں، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ نہ صرف خود ہر دم دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس مدنی ماحول سے وابستگی کی ترغیب دِلاتے رہیں۔ یاد رکھئے کہ آپ کی نیکی کی دعوت سے اگر صِرف ایک فرد ہی عشقِ رسول کاجام