Book Name:Ghaus e Pak ki Ibadat O Riyazat

حُلیہ مبارک:

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رِسالے "غوثِ پاک کے حالات" میں ہے:

آپ کے حُلیۂ مبارک کے بارے میں حضرت شیخ ابو محمد عبداللہ بن احمد بن قدامہ مقدسیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں کہ ہمارے امام شیخ الاسلام مُحِیُّ الدینسَیِّد عبدُالقادر جیلانی،قطبِ ربانی،غوثِ صَمَدَانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  ضعیفُ البدن،میانہ قد،فراخ سینہ،چوڑی داڑھی اوردرازگردن،رنگ گندمی،ملے ہوئے ابرو، سیاہ آنکھیں،بلند آواز،اوروَافِرِ علم و فضل تھے۔ (بہجة الاسرار،ذکرنسبه  وصفته ،ص۱۷۴)

مِری قسمت کا چمکا دو ستارہ یا شہِ بغداد

دکھا دو اپنا چہرہ پیارا پیارا یاشہِ بغداد

کرم میراں میرے اُجڑے گلستاں میں بہار آئے

خزاں کا رخ پِھرا دو اب خدارا یاشہِ بغداد

(وسائلِ بخشش ص ۵۴۲، ۵۴۳)

چالیس سال تک عشاء کے وضو سے نمازِفجرادافرمائی:

        شیخ ابو عبداللہ محمد بن ابو الفتح ہروی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں کہ ’’میں نے حضرت شیخ مُحِیُّ الدّین سَیِّد عبدالقادر جیلانی، قُطبِ ِرَبَّانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی چالیس سال تک خدمت کی، اس مُدَّت میں آپ عشاء کے وضو سے صبح کی نماز پڑھتے تھے اور آپ کا معمول تھا کہ جب بے وضو ہوتے تھے تو اسی وقت وضوفرماکر دو رکعت نمازنفل پڑھ لیتے تھے۔(بہجة الاسرار،ذکرطریقه ،ص۱۶۴)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے سُنا کہ ہمارے غوث پاک کا معمول تھا کہ آپ جب بھی وضو فرماتے تو دو رکعت نفل پڑھ لیتے،حدیث پاک میں وضو کے بعد دورکعت نفل پڑھنے کی فضیلت