Book Name:Ghaus e Pak ki Ibadat O Riyazat

کو عبادت میں اتنا خشوع و خضوع کیسے حاصل ہوتا تھا ، اس کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا خوفِ خدا اور آخر میں سلام سے مُتَعَلِّق مدنی پھول بھی پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

بڑی بڑی آنکھوں والا آدمی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے "سانپ نما جن" سے سانپ نُماجنّ کی ایک خوفناک حِکایت سنئے اور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی استِقامت پر عقیدت سے سر دُھنئے چُنانچِہ حُضور شَہَنْشاہِ بغداد سر کا رِ غو ثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں ، ایک بار میں جامِعِ منصور میں مصروفِ نَماز تھا کہ سانپ آگیا اور اُس نے میرے سَجدے کی جگہ پر سر رکھ کر مُنہ کھول دیا ۔ میں نے اُسے ہٹاکرسَجدہ کیا مگر وہ میری گردن سے لِپَٹ گیا پھر وہ میری ایک آستین میں گھُس کردو سری آستین سے نکلا ،نَماز مکمّل کرنے کے بعد جب میں نے سلام پھیراتو وہ غائب ہوگیا ۔ دوسرے رو ز جب میں پھر اُسی مسجِد میں داخِل ہوا تو مجھے ایک بڑی بڑی آنکھوں والا آدَمی نظر آیا میں نے اُسے دیکھ کر اندازہ لگالیا کہ یہ شخص انسان نہیں بلکہ کوئی جِنّ ہے ۔ وہ جنّ مجھ سے کہنے لگا کہ میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو تنگ کرنے والا وُہی سانپ ہوں ۔ میں نے سانپ کے رو پ میں بَہُت سارے اولیاء ُاللہ رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تعالی کو آزمایا ہے مگر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  جیسا کسی کو بھی ثابِت قدم نہیں پایا ۔ پھر وہ جِنّ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے دستِ حق پرست پر تا ئب ہوگیا ۔ (بَھجۃ الأسرار،ص ٦٩ ١ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہوئے دیکھ کر تجھ کو کافِر مسلماں

بنے سنگدل موم ساں غو ثِ اعظم