Book Name:Ghaus e Pak ki Ibadat O Riyazat

کے پاس جا جا کر اِنْفِرَادی کوشِش کرکے مَدَنی انعامات کا رسالہ پیش کرتے ہوئے ،اس پر عمل کرنے کا ذہن بنائیں، فکرِ مدینہ کرنے کا طریقہ سمجھائیں، تیار ہو جانے والوں کے نام لکھیں، ذیلی ذمہ دار کے پاس ذیلی، حلقہ ذمہ دار کے پاس حلقہ اور علاقہ/ شہر ذمہ دار کے پاس علاقہ/ شہر کے (ذمہ داران و اہل محبت) اسلامی بھائیوں کی فہرست موجود ہو، یہ تمام ذمہ داران، ان اسلامی بھائیوں سے رابطہ رکھیں پھر انہیں فکرِ مدینہ کرنے کی یاددہانی بھی کرواتے رہیں۔

آئیے ہم بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ کر چڑھ کر حصہ لیں اور مدنی انعامات پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو اسکی ترغیب دلا کر ڈھیروں ثواب کمائیں!

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بارہ مدنی کاموں میں حصہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیاں کرنے گُناہوں سے بچنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے ذیلی حلقے کے  12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے بارہ  مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام اپنے اَعْمال کا مُحاسَبہ کرتے ہوئے   مَدنی انعامات  پرعمل  کرنا بھی ہے ۔ ہمارے اَسلافِ کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  بھی نہ صرف خُودفکرِ آخرت میں اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرتے بلکہ لوگوں کو بھی اس کا ذِہْن دیا کرتے جیسا کہ اَمِیْرُ الْمُؤمِنْین حضرتِ سَیِّدُنا عُمر فارُوق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں  :''اے لوگو! اپنے اَعمال کا حساب کر لو ، اس سے پہلے کہ قیامت آجائے اور تم سے ان کا حساب لیا جائے ۔  (حلیۃ الاولیاء ،ج۱،ص۵۶) شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اس پُرفتن دَور میں فکرِ آخرت کا ذِہْن بنانے، نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنےکے طریقوں پر مُشتمل مَدنی اِنْعامات بَصُورتِ سُوالات عطا فرمائے