Book Name:Ghaus e Pak ki Ibadat O Riyazat

٭دیکھ کر بَیان کروں گا ٭پارہ 14، سُوْرَۃُ النَّحْل ،آیت125: اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (تَرْجَمَۂ کنز الایمان: اپنے رَبّ کی راہ کی طرف بُلاؤ پکّی تدبیر اور اَچّھی نصیحت سے)اوربُخاری شریف ( حدیث4361)میں وارِد اِس فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : بَلِّغُوْاعَنِّیْ وَ لَوْ اٰیَۃً۔ یعنی’’پہنچادو میری طرف سے اگرچِہ ایک ہی آیت ہو ‘‘ میں دیئے ہوئے اَحْکام  کی پَیْروی کروں گا ٭ نیکی کا حکم دوں گا اوربُرائی سے مَنْع کروں گا ٭اَشْعار پڑھتے نیز عَرَبی، اَنگریزی اور مُشْکِل اَلْفَاظ بولتے وَقْت دل کے اِخْلَاص پر تَوَجُّہ رکھوں گایعنی اپنی عِلْمیَّت کی دھاک بِٹھانی مَقْصُود ہوئی تو بولنے سے بچوں گا ٭مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دَوْرَہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کے مدنی پھول:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آج  میں آپ کے سامنے”حضور غوثِ اعظم جیلانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی  کی عبادت و ریاضت “کے حوالے سے مَدَنی پُھول پیش کرنے کی سَعَادَت  حاصل کروں گا ۔ سب سے پہلے میں حضرت سَیِّدُنا شیخ مُحِیُّ الدّین عبدالقادر جیلانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی کی عبادت پر استقامت کا ایک واقعہ، آپ کے گوش گزار کروں گا، اس کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے نام ، القاب ، والدین  اور آپ کے حلیے کے بارے میں مختصراً عرض کرنے کے بعد عراق کے بیابانوں میں آپ کے پندرہ سالہ مجاہدے اور ریاضت کا احوال بھی بیان کروں گا۔اس کے بعد  رات کو کثرت سے عبادت اور شیاطین سے مقابلے کا احوال بیان کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی عرض کروں گا کہ بُزرگانِ دین رَحِمَھُمُ اللہُ الْمُبِین