Book Name:Ghaus e Pak ki Ibadat O Riyazat

کھاتے، کھانے سے  مقصودلذت نہیں بلکہ عبادت پر قوت حاصل کرنے کی نیّت ہو۔ہم نے یہ بھی جانا کہ جب غافل، نیند کے مزے لے رہے ہوتے ہیں، اُس وقت خدا سے محبت رکھنے والے قیام ، رکوع اورسجود کے ذریعے اپنے ربّ عزوجل کو راضی کرتے  اوراس کا قرب حاصل کرتے ہیں ،جیسا کہ حضور سیدی غوثِ پاک کا حال تھا، اس کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے خوفِ خداسے مُتَعَلِّق سنا اور ضمناً خوفِ خدا کے بارے میں قرآنِ پاک کی آیات اور احادیثِ مبارکہ بھی  سنیں۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں بزرگانِ دین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسرکرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بزرگانِ دین کی سیرت پر عمل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مدنی انعامات پر عمل کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے نیک لوگوں جیسی صفات پیداہوجائیں گی۔

مجلس مدنی انعامات کا تعارف :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی خواہشات کے عین مطابق اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اورجامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے کے لیے، مَدَنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانے کے لئے تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مَجْلِس مَدَنی انعامات کا قیام عمل میں آیا۔ چنانچہ،

مَجْلِس مَدَنی انعامات کے تمام ذمہ داران کو تاکید کی جاتی ہے کہ ذیلی حلقہ، حلقہ، علاقہ، ڈویژن اور کابینہ سطح کے تمام ذمہ داران  ودیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ذیلی حلقوں کا جدول بنائیں۔ اسلامی بھائیوں